خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے قائم بری ایکٹو وویمن سنٹر میں معلوماتی تقریب کا انعقاد سنٹر کی روح رواں سابق مئیر کونسلر شاہینہ ہارون اور اور کونسلر عائشہ کی جانب سے کیا گیا

Spread the love

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل – مسسز نوشین امتیاز – اور سینئر پولیس آفیسر عابد حسین و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت

– ⁠مانچسٹر عارف چودھری

– ⁠- سینٹر سے تعلیمی کورسز مکمل کرنے والی خواتین کو قونصلر جنرلُ امتیاز فیروز گوندل اور مسسز نوشین امتیاز کے ہاتھوں خصوصی سرٹیفکیٹس بھئ دئیے گئے – بعد میں انسپکٹر پولیس عابد حسین اور انکی ٹیم نے ہیٹ کرائم ورکشاپ میں لیکچر اور سوالوں کے جوابات دئیے – ۔ اس موقع پر قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل کا کہنا تھا کہ ایکٹو وویمن سنٹر بین الثقافتی کمیونٹی کی خواتین کو زندگی گزارنے کے لیے مختلف ہنر سکھا رہی ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں بحیثیت قونصل جنرل پورے تعاون کا یقین دلانے کے ساتھ ملکر کام کرنے کا ارادہ کرتا ہوں ۔ کونسلر عائشہ عارف نے کہا قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل کی آمد خوش آئند خواتین کے ساتھ انکی بات چیت مثبت رہی امید ہے کہ وہ مختلف تنظیموں کے پروگراموں میں جا کر اپنے کردار بارے آگاہی دیں گے ۔ سابق مئیر کونسلر شاہینہ ہارون نے کہا کہ ہمارے سنٹر کی سرگرمیاں دیکھنے کے لیے انتیس سالوں کے بعد کوئ قونصل جنرل آیا ہے امتیاز فروز گوندل کمیونٹی کی خدمت کے لیے پُرعزم ہیں ہم انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے اندر جو انتظامی تبدیلیاں کی ہیں کمیونٹی کے اندر انکے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔مسز امتیاز فروز گوندل نے کہا کہ میں نے سوچا کہ سنٹر سے صرف پاکستانی خواتین مستفید ہو رہی ہیں لیکن یہاں آ کر پتہ چلا کے یہ بین الثقافتی کمیونٹی کی خواتین کو معاشرے کے اندر فعال کردار ادا کرنے کے لیے انہیں مختلف ہنر سکھا رہی ہیں تاکہ وہ کسی پہ انحصار کیے بغیر اپنا کام کر سکیں ۔سنٹر کی انتظامیہ حقیقی مبارکباد کی مستحق ہے ۔ سینئر پولیس آفیسر عابد حسین اور تقریب میں شریک دیگر افراد نے بھی سنٹر کی سرگرمیوں کو کمیونٹی کے لیے فائدہ مند قرار دیا ۔

بری ایکٹو وویمن سنٹر کی انتظامیہ بین الثقافتی کمیونٹی کو معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے عرصہ دراز سے جو کاوشیں کر رہی مقامی سطح پر اسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں