چودھری خالد محمود ہنجرا نے پاکستان سے آئے ہوئے پولیس آفیسر ایس پی لیگل ونگ گوجرانوالہ ڈویژن چودھری صفدر ہنجرا کے اعزاز میں چاندنی ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ظہرانہ دیا

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

جس میں قریبی دوست احباب نے شرکت کی – جن میں کاروباری شخصیت محمد عابد – مزہبی شخصیت سید شاہد علی – محمد نعمان خان اور ہال ھی میں مانچسٹر یونیورسٹی سے اعلی نمبروں میں پوسٹ گریجوایشن کی ڈگری لینے والے چودھری رضا حیدر خان نے شرکت کی – اس موقع پر میزبان چودھری خالد محمود ہنجرا نے مہمان خصوصی سینئر پولیس آفیسر چودھری صفدر ہنجرا کو برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہا انکا مزید کہنا تھا کہ چودھری صفدر جیسے ایماندار آفیسر پر ہمیں فخر ہے آج ان سے پاکستان اور برطانیہ کے حالات پر بھی تبادلہ خیال ھوا – مہمان خصوصی چودھری صفدر ہنجرا نے انکے اعزاز میں ظہرانہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے بھتیجے رضا حیدر خان کی گریجوایشن کی تقریب میں شرکت کے لیے برطانیہ آئے اور یہاں آکر بہت خوشی ہوئ کہ پاکستانیوں نے یہاں پر بھی اپنی محنت سے بڑے بڑے کاروبار کر رھے ہیں جس سے اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کر رھے ہیں – محمد عابد اور سید شاھد علی نے ایس پی چودھری صفدر ہنجرا کو مانچسٹر آنے اور انکے بھتیجے کو اعلی نمبروں میں گریجوایشن کرنے پر دلی مبارکباد دی – اور چودھری رضا حیدرخان نے چودھری خالد کو آج کی تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں