پیر سید معروف ہاشمی نے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کے اعزاز میں بری امام ہاؤس بری میں عیشائیہ اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا

Spread the love

لندن عارف چودھری

جس میں کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی جن میں چیف ایگزیگٹیو وینسٹون سالیسٹر بری مظہر لطیف – راجہ ارشاد احمد – ملک سالیسٹر کے چیئرمین مقبول ملک – نبیل گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین نبیل جاوید قریشی – کنسلٹنٹ ڈاکٹر داؤد قاضی – صدیق پونا والے – اور دوسروں نے شرکت کی – اس موقع پر مہمان خصوصی قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے سید معروف ہاشمی کا انکے اعزاز میں عیشائیہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سید معروف ہاشمی ممتاز مزہبی شخصیت ہیں آج انہوں نے بری امام ہاؤس میں تمام مکاتب فکر افراد کو ایک جگہ پر اکٹھا کیا جو کمیونٹی کے باہمی اتحاد و اتفاق کی علامت ہے – میزبان سید معروف ہاشمی نے عیشائیہ میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں اور خصوصی طور پر قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کا شکریہ ادا کیا کہ وہ مختصر نوٹس پر بری امام ہاؤس بری میں تشریف لائے انکا مزید کہنا تھا کہ جب سے امتیاز گوندل صاحب نے مانچسٹر قونصلیٹ کا چارج سنبھالہ ھے کمیونٹی کو پاسپورٹ اور نادرا کی اپوائنٹمنٹ میں آسانیاں پیدا ہوئ ہیں اور وہ ایمرجنسی کی صورت میں کمیونٹی کو چوبیس گھنٹے سہولیات فراہم کر رھے ہیں – سالیسٹر مظہر لطیف – راجہ ارشاد اور ڈاکٹر داؤد قاضی نے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کو بری آمد پر خوش آمدید کہا -انکا مزید کہنا کہ کہ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق اور ہم آہنگی کو فروغ دینا مشکل کام ہوتا ھے جو کہ سید معروف ہاشمی خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں – آخر میں سید معروف ہاشمی نے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کو بری امام کی خصوصی شال پیش کی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں