
لندن عارف چودھری
نماز جنازہ ممتاز عالم دین مولانا قاری عبد الشکور قادری نے پڑھائی ، اور خصوصی دعا عالم دین سید عطا اللہُ شاہ بخاری نے کروائُ -مفتی محمد اعظم دیگر علمائے کرام کے علاؤہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سابق مئیرز آف اولڈہم عتیق الرحمان ، چوہدری محمد ریاض ، شاداب قمر – ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری جاوید اقبال ، اولڈہم کونسل کے اپوزیشن لیڈر کامران غفور ، کونسلر عبد الواحد ، سابق کونسلر حاجی سید باسط شاہ مشوانی – چودھری محمد طفیل ، چودھری اقبال – کونسلرندیم اقبال – چودھری محمد رزاق – حاجی محمد اسلم – حاجی آصف – کونسلر نسیم اسلم – چودھری ناصر – کونسلر ظہیر – چودھری محمد اسحاق – چودھری یعقوب – چودھری عبدالمجید -کونسلر راجہ شبیر کاکڑوی -سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ مقصود حسینُ – محمد ماجد – ٹھیکدار وسیم – – نسیم خان – چودھری رفعت – چودھری راجو – راجہ عمر شریف – سابق کونسلر جاوید اقبال -چودھری مہدی خان، چاچا شبیر – جج بیرسٹر عابد حسین ، حاجی طارق رفیق و دیگر نے شرکت کی ۔ نمازہ جنازہ میں شریک افراد نے کہاکہ آج انتہائی کرب کے لمحات میں ہمارے پاس الفاظ نہیں جو کہ اس عظیم شخصیت کے لیے ادا کر سکیں چوہدری شبیر احمد مرحوم انتہائی ملنسار انسان دوست اور ہر کسی کے ساتھ محبت کے ساتھ پیش آنے والے تھے کمیونٹی کے لیے انکی بے لوث خدمات اور ہر عمر کے انسان سے جس حسن اخلاق سے پیش آتے تھے کبھی بھی دنوں سے نکل نہیں سکیں گے ۔ اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ الٰہی میں دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرماتے ہوئے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین. چوہدری شبیر احمد مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اولڈہم چیڈرٹن کے عزیز و اقارب دوست احباب و رفقاء کی آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہر آنکھ اشک بار اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعاگو تھی
