ایران میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 898 مریض مکمل صحتیاب ہوگئے۔

Spread the love

ایران(چیف اکرام الدین)اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے ملک بھرمیں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے اب تک 43 ہزار 898 مریض مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں مزید 1 ہزار 657 افراد کورونا وائرس کے شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 71 ہزار 686 ہے۔جہانپورکا مزید کہنا تھا کہ ملک بھرکے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 117 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 474 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 ہزار 930 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں