جامعہ مسجد غوثیہ آرملے میں حاجی عبدالرشید کی زوجہ محترمہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے محفل ختم شریف کا اہتمام

Spread the love


لیڈز(تجمل گرمانی)جامعہ مسجد غوثیہ آرملے لیڈز کے چئیرمین چودھری محمد ارشد کھٹانہ کی ممانی، حاجی عبدالرشید کی اہلیہ، چودھری طاہر رشید کی والدہ مسز پروین اختر کا لیڈز میں انتقال ہوگیا جنھیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے محفل ختم شریف کا اہتمام جامعہ مسجد غوثیہ میں ہوا جس میں صاحبزادہ حامد علی سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔قاری عابد چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی والدین کے احترام کا حکم دیتا ہے۔والدین بوڑھے ہو جائیں تو ان کی خدمت اور فرمانبرداری کی جائے۔والدین کی زندگی میں حسن سلوک اور موت کے بعد ان کی مغفرت کے لئے دعا کرنی چاہئے۔حضور اکرم نے فرمایا جب انسان فوت ہو جائے تو اس کی نیک اولاد صدقہ جاریہ ہے۔اللہ تعالی مرحومین کے لئے مغفرت فرمائے۔صاحبزادہ حامد علی سعیدی نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ کی شان میں خصوصی بیان فرمایا۔حافظ عبدالقادر نوشاہی نے اعلی حضرت احمد رضا بریلوی کا کلام پیش کیا۔مولانا دلشاد قادری نے کہا کہ موت کے بعد انسان کے صرف نیک اعمال کام آئیں گے۔مرحوم قبر میں دعائوں کا انتظار کرتا ہے۔ آخر میں امام حافظ ذیشان بلوچ نےمرحومہ پروین اختر،عاطف اور چودھری انور کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی جبکہ محفل کا اختتام ختم شریف اور شرکا کو طعام پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں