میرپور / لندن عارف چودھری
بیرسٹر عمران حسین کی کشمیر قرارداد برطانوی پارلیمنٹ میں پیش۔ برطانیہ مسئلہ کشمیر کی سنگینی کو سمجھے اور اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ برطانیہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروائے۔ برطانوی حکومت مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق حل کروانے کے لئے اپنی زمہ داریاں پوری کرے۔ راجہ نجابت حسین اور ان کی پوری ٹیم مدبرانہ بین الاقوامی کشمیر لابی کے لئے انتہائی متحرک ھو گئی۔ برطانوی پارلیمنٹ میں قائم آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ کے نو منتخب چئیرمن بیرسٹر عمران حسین ایم پی کی قیادت میں ممبران برطانوی پارلیمنٹ کی پیش کردہ قرارداد میں واضح طور پر کہا گیا ھے کہ یہ ایوان 27 اکتوبر کو منائے جانے والے کشمیر بلیک ڈے کی یاد میں شہیدوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے یہ دن دنیا بھر کے کشمیریوں کی جانب سے یکجہتی، حمایت اور 1947 کے واقعات کے بعد کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کے نقصان پر غور و فکر کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ ایوان تسلیم کرتا ہے کہ کروڑوں کشمیریوں کے لیے یہ دن حقِ خود ارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی علامت ہے جیسا کہ مسلسل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ ایوان اس بات کا بھی اعتراف کرتا ہے کہ کشمیری عوام دہائیوں سے ظلم، ناانصافی، جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، جن کا ارتکاب بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں ہوا، خصوصاً پبلک سیفٹی ایکٹ اور اسپیشل پاورز ایکٹ کے مسلسل نفاذ کے ذریعے، جو من مانی گرفتاریوں اور بلا احتساب طاقت کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ ایوان اس امر پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے اراکین کی بڑی تعداد آج بھی بلا الزام اور منصفانہ مقدمے کے بغیر قید ہے۔ یہ بھی نوٹ کیا جاتا ہے کہ برطانیہ کی متواتر حکومتیں اس مسئلۂ کشمیر کو اس کی اہمیت، ہنگامی نوعیت اور بین الاقوامی توجہ کے مطابق حل کرنے میں ناکام رہی ہیں جس کے باعث یہ بحران مزید گہرا ہوا ہے۔ یہ ایوان اس بات پر زور دیتا ہے کہ خطے میں پائیدار امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب مذاکرات میں خود کشمیری عوام کی آواز اور امنگیں شامل ہوں۔ یہ ایوان مزید باور کراتا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیر کے مسئلے کو ایک بین الاقوامی تنازعہ کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے، جس کے لیے دو طرفہ کوششوں کی بجائے بین الاقوامی سطح پر مربوط سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔ یہ ایوان برطانوی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے اخلاقی، تاریخی اور قانونی فریضے کو تسلیم کرے اور اس دیرینہ مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کے لیے حقِ خود ارادیت کے پیدائشی حق کو یقینی بنائے۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چئیرمین راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان نے برطانیہ بھر کے کشمیریوں، کشمیری کونسلروں، ممبران برطانوی پارلیمنٹ، بین الاقوامی صحافتی اداروں اور انسانی حقوق کے تمام عالمی اداروں سے اپیل کی ھے کہ وہ اپنے اپنے حلقہء انتخاب کے ممبران پارلیمنٹ کو ملاقاتوں، ای میل اور خطوط کے زریعے اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ اس قرارداد پر دستخط کریں تاکہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایک بھرپور بحث کے زریعے مسلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جا سکے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے تازہ ترین حالات اور وہاں کی انتہائی سنگین صورت حال سے برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور برطانوی سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں کو روشناس کرایا جاسکے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کروایا جا سکے جو کہ گزشتہ اٹھتر سالوں سے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھی جا رھی ہیں۔ راجہ نجابت حسین نے بیرسٹر عمران حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا کہ میں اور میری پوری ٹیم اپ کو اس انتہائی اہم اقدام پر مبارک باد پیش کرتی ھے اور اپ پوری کشمیری قوم کی نمایندگی کرتے ھوئے کشمیری ہونے کا حق ادا کر رھے ھیں اور بحیثیتِ نو منتخب چئیرمین آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ یوم سیاہ پر یہ قرارداد پیش کرنا اور یوم شہداے جموں پر انتہائی اہم مہم چلانا کشمیریوں کی ایک بہت بڑی حمایت اور ہمدردی ھے اور پوری کشمیری قوم بیرسٹر عمران حسین اور ان کے ساتھیوں کی مشکور ھے۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے تمام عہدیدار و ممبران اپنے اپنے حلقوں میں اپنے اپنے علاقوں میں اور اپنے حلقہء اثر میں اور اپنے ہم خیال سیاسی جماعتوں کے مقامی راہنماؤں کونسلروں، مئیرز،لارڈ میئرز، و دیگر کمیونٹی راہنماؤں کےساتھ مل کر اپنی پوری کوشش اور کاوش کریں گے کہ سو سے زیادہ ممبران برطانوی پارلیمنٹ کے دستخط اس قرارداد پر کروا کر برطانوی پارلیمنٹ کو مسلہء کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کیا جا سکے اور بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر سے فوری طور پر مسلح افواج نکالنے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے زریعے فوری طور پر دلانے کے لیے برطانیہ کے بین الاقوامی اثر و رسوخ کو بھارت پر بڑھایا جا سکے۔
