پاکستان کے ممتاز صحافی پنجابی میڈیا کے چیئرمین مدثر اقبال بٹ کے اعزاز میں کیمل ون ریسٹورنٹ مانچسٹر میں عیشائیہ کا اہتمام

Spread the love

سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیت باسط بٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر اور صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی خواجہ کلیم الرحمن نے پاکستان کے ممتاز صحافی پنجابی میڈیا کے چیئرمین مدثر اقبال بٹ کے اعزاز میں کیمل ون ریسٹورنٹ مانچسٹر میں عیشائیہ دیا

مانچسٹر۔ عارف چودھری

کاروباری سماجی شخصیت باسط بٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن نے پاکستان سے آئے ہوئے سینئر صحافی اور بھلیکا اخبار کے چیف ایڈیٹر مدثر بٹ کے اعزاز میں کیمل ون ریسٹورنٹ مانچسٹر میں عیشائیہ دیا جس میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے آفیسر چودھری عامر اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیتوں نے شرکت کی – اس موقع پر مہمان خصوصی مدثر بٹ نے میزبان باسط بٹ اور خواجہ کلیم الرحمن کا انکے اعزاز میں عیشائیہ دینے پر شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی اپنے ملک پاکستان سے محبت کرتے ہیں – اوورسیز پاکستانیوں کے زر مبادلہ بھیجنے پر ھی پاکستان کا پہیہ چل رھا ھے – میزبا ن باسط بٹ اور خواجہ کلیم الرحمن نے مدثر بٹ کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہا -انہوں نے کہا کہ مدثر بٹ نے ھمیشہ اپنے قلم سے عام آدمی کے لئے آواز اٹھائ اور پنجابی صحافت کے لئے انہوں نے بہت کام کیا جس پر ھم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں – ھم عیشائیہ میں شریک مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں