برطانیہ اور پاکستان میں فلاحی کاموں میں ایوارڈ یافتہ جہلم سے تعلق رکھنے والے چودھری عبدالرفیق گجر نے کمیونٹی کے پرانے پراجیکٹ کے ساتھ نئے پروجیکٹ کی پلاننگ شروع کر دی

Spread the love


لندن عارف چودھری

دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی پاکستانی فلاحی کاموں میں سب سے آگے ہوتے ہیں ایسے ھی جہلم کے سپوت چودھری عبدالرفیق گجر تین دہائیوں پاکستانی اور برطانیہ کی کمیونٹی کے لئے کئ پراجیکٹ کر چکے ہیں اور کئُ کر رہے ہیں جن میں جہلم میں اپنے کزن کے ساتھ ڈائلیسس سینٹر چلا رھے ہیں – مانچسٹر میں مرزا شہزاد کے ساتھ فوڈ بینک چلا رہے ہیں – جب بھی پاکستان میں کوئ مشکل جیسے زلزلہ اور سیلاب کی صورت میں فوری برطانیہ سے پاکستان مدد لے کر خود پہنچتے ہیں – اس لئے برطانیہ اور پاکستان میں عوام میں بہت مقبول ہیں اور انہیں کئ اعزازات سے بھی نوازا گیا ھے – آج انہوں نے برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا مقصد کمیونٹی کی خدمت کرنا ھے اور بہت جلد نئے پراجیکٹس شروع کرنے جا رھا ھوں- ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اس کامیابی میں اللہ تعالی کی مہربانی اور میرے والدین کی دعائیں شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں