راجہ جاوید اشرف کے اعزاز میں اولڈھم کے ایسٹرن پا ویلین ہال میں اسقبالیہ کا اہتمام

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
جس میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری اور سینئر نائب صدر خواجہ کلیم اولڈھم کونسل کی لیڈر عروج شاہ اور کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی – جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما راجہ امجد اقبال – سالیسٹر لیاقت – راجہ عمران حسین – رفعت حسین – کونسلر راجہ شبیر کاکڑوی – کونسلر چودھری آفتاب حسین – کونسلر ظہیر – عباس – کونسلر شاھد مشتاق – حاجی آصف – شامل تھے – مہمان خصوصی راجہ جاوید اشرف کا اسقبال ڈھول کی تاپ سے کیا گیا اور ہار بھی پہنائے گئے – معرکہ حق میں فتح اور پی آئ اے کی بحالی پر کیک بھی کاٹا گیا – سٹیج سیکرٹری کے فرائض پی پی پی کے سینئر راہنما اے ڈی نے بہت اچھے طریقے سے نبھائے – معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی اور پی آئ اے کی پروازوں کی بحالی کا جشن بھی منایا گیا – اس موقع پر راجہ جاوید اشرف نے کا کہنا تھا پاکستان کی معثیت بہتری کی طرف جا رھی ھے -پاکستان کی مسلح افواج فیلڈ مارشل حافظ منیر کی سربراہی میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست فاش دی – ہمیں اپنی مسلح افواج اور قومی اداروں کی کاکردگی پر فخر ھے – پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن – نائب صدر راجہ اللہ دتہ اور سینئر راہنما راجہ امجد اقبال نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی نے دیں – انکا مزید کہنا تھا ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے – اولڈھم کونسل کی لیڈر عروج شاہ – کونسلر شاھد مشتاق اور کمیونٹی لیڈر رفعت حسین نے مہمان خصوصی کو اولڈھم آنے پر خوش آمدید کہا اور راجہ گفتار علی اور سیرو کو کامیاب جلسہ کروانے پر مبارکباد دی – دوسرے مقررین نے بھی آج کے پروگرام کو یادگار قرار دیا – میزبان راجہ راجہ گفتار علی اور سیرو – لیاقت نے عیشائیہ میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں