لندن عارف چودھری
جس میں قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل ، مئیر شبلی عالم ،سابق مئیر کونسلر تافین شریف ، ڈپٹی لیڈر اینڈریو میکلارن کونسلر نائلہ شریف – کونسلر محمد شمس الکریم – صابرہ ناہید چودھری ڈی ایم انگلش کی ڈائریکٹر نازیہ ملک – انجیلا روبرٹ – نورین – سپین قونصلیٹ کی آفیسر انیلا کیانی – صابرہ ناہید چودھری -بشری انور سالیسٹر – سرور چشتی – سامیرہ – سارہ پونا والے -سیما شیخ – دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت – سرور چشتی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا – سامیرہ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض احس طریقے سے ادا کئے -55۔ مئیر شبلی عالم نے کہا کہ جن خواتین نے ذاتی کاروبار میں نمایاں خدمات انجام دیں میری انکے لیے نیک خواہشات ہیں ۔ قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل نے کہا کہ خواتین نے انتہائی اہم قدم اٹھایا ہوا ہے وویمن ان بزنس کا کردار قابل رشک و مثالی ہے ۔


سابق مئیر کونسلر تافین شریف نے کہا وویمن ان پاور کی بانی نورین شہزاد نے خواتین کو معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے جو اقدام اٹھائے ہیں قابل تعریف و رشک ہیں ڈپٹی لیڈر اینڈریو میکلارن نے کہا میرے لیے باعث فخر و اعزاز ہے کہ میں اس تقریب میں شریک ہوں جس میں خواتین کو معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے انہیں کاروبار کی جانب ترغیب دی جاتی ہے ۔پاکیزہ وویمن گروپ کی روح رواں کونسلر نائلہ شریف نے کہا کہ اس سے معیشت میں بھی بہتری آتی ہے جب خواتین کاروبار میں حصہ لیتی ہیں انکا مذید کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان میں بھی خواتین کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی ۔تقریب میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ وہ وویمن ان پاور کی بانی نورین شہزاد کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنکی کاوشوں سے وہ اپنا کاروبار شروع کرنے کے قابل ہوئیں ۔ وویمن ان پاور گروپ کی بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر نورین شہزاد نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج ان خواتین جنہوں نے پچھلے ایک برس کے دوران اپنا کاروبار شروع کر کے جو مقام پایا اس خوشی میں تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔لیڈنگ ویمن کی جانب سے تعریفی اسناد بھی دی گئیں کیک بھی کاٹا گیا
خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں معاشرے کا بااختیار شہری بنانے میں لیڈنگ وویمن ان بزنس گروپ کا کردار مثالی اوردوسرں کے لیے قابل تقلید ہے
