
لندن عارف چودھری
دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی مختلف کاروباروں میں پاکستانیوں نے اپنی محنت سے لوہا منوایا ہے – ایسے ھی
پاکستان گکھڑ سے برطانیہ تک کا سفر طے کرنے والے محنتی کاروباری شخصیت ناصر شاہ جعفری نے آج برطانیہ کے شہر بری میں ایک اور نئے کاروبار ایس ایم حلال میٹ اینڈ کیش اینڈ کیری کی گرینڈ اوپننگ کا انعقاد ریبن کاٹ کر کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا – اور یہاں پر اعلیٰ کوالٹی کا حلال میٹ مناسب قیمت پر دستیاب ھو گا – تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ تھے۔ سابق ممبر سندہ اسمبلی شہزاد قریشی اور کنزیرٹیو پارٹی بری کے لیڈر کونسلر شہباز عارف – سپین سے آئے بزنس مین چودھری سرور کی خصوصی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں جعفر شاہ بخاری – چودھری طاھر گجر – عاصم ظہیر اللہ – سیلمان شاہ – احمد جعفری – فراز شاہ – سید مجاھد نقوی – رانا راحیل – چودھری عامر گوندل – وقاص وکی خان – ناظم شاہ – چودھری محمد خان – مہدی شاہ – روبینہ اقبال – صفیہ اعجاز شامل تھے – اس موقع پر مہمان خصوصی آصف رشید بٹ اور سابق ایم پی سندہ اسمبلی شہزاد قریشی نے ناصر شاہ کو نئے کاروبار شروع کرنے پر مبارکباد دی انکا مزید کہنا تھا کہ ناصر شاہ انتہائ محنتی اور رفاہی کاموں میں بھی ہمیشہ سب سے آگے ہوتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ اب بری کی کمیونٹی کو اعلی کوالٹی کا میٹ فراہم کریں گے – پاکستانیوں کو نئے کاروبار کھولنے سے برطانیہ کے معاشرے میں عزت کے ساتھ اپنے ملک پاکستان کو زرمبادلہ بھیجنے کی صورت میں ملک کی معثیت کو فائدہ ھوتا ھے – کنزیرٹیو پارٹی بری کے لیڈر کونسلر شہباز عارف سپین کی کاروباری شخصیت چودھری سرور اور پی ٹی آئ کے راہنما وقاص وکی نے ناصر شاہ کو ایس ایم حلال میٹ کی گرینڈ اوپننگ پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ بری کی کمیونٹی کو اب اعلی کوالٹی کا گوشت اور معیاری گراسری دستیاب ھوگی – چودھری عامر گوندل – صفیعہ اعجاز دوسروں نے بھی ناصر شاہ کو نئے کاروبار کھولنے پر دلی مبارکباد دی – ایس ایم حلال میٹ اینڈ کیش اینڈ کیری کے چیف ایگزیگٹیو ناصر شاہ جعفری نے سب سے پہلے آج ایس ایم حلال میٹ کیش اینڈ کیری کی گرینڈ اوپننگ پر شرکت کرنے والے دوست احباب خصوصی طور پر آصف رشید بٹ – چودھری سرور اور شہزاد قریشی کا شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر پانی اور انجکشن کے بغیر والا اعلی معیار کا گوشت ملے گا -میں کمیونٹی سے درخواست کرتا ھوں کہ وہ ایک دفعہ یہاں سے گوشت خریدیں تو وہ خود دوبارہ آئیں گے میں گوشت کی کوالٹی پر کو ئ سمجھوتہ نہیں کرونگا – آخر میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کی گئ
