سانحہ مرید کے پاکستان بارے آزادانہ عدالتی تحقیقات کروانے بارے ممتاز عالم دین اورپاکستان رابطہ کونسل یوکے کے روح رواں مفتی فضل احمد قادری کی سربراہی میں علمائے اہل سنت برطانیہ کا اہم اجلاس و پریس کانفرنس قادریہ جیلانیہ سنٹر اسلامک سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں منعقد ہوا

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

۔ جس کی میزبانی مسجد کے امام مولانا وقار بیگ نے کی – برطانیہ بھر سے جید علمائے دین کی شرکت۔ سانحہِ مرید کے میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئ۔ شرکت کرنے والے علمائے کرام میں حافظ محمد احمد ، حافظ عزیز،حافظ نثار احمد ، حافظ ماجد ،ڈاکٹر مبین،حافظ عبد الغفور ،مولانا محمد سجاد رضوی ،حافظ بدر منیر ،محمد حسم الدین قادری،سردار اعجازو و مقامی کونسلر شہباز سرور دیگر نے شرکت ۔ علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد رحمت العالمین سے لیکر مرید کے تک جو بھی سانحہ پیش آیا اسکی آزادانہ عدالتی تحقیقات کروائ جائے اورملزمان کو کٹہرے میں لاکر کھڑا کر کے عدالتی کارروائی کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ہم عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کروائیں جنہوں نے معصوم لوگوں پر ظلم کیا ان سے انصاف کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔انکا مذید کہنا تھا کہ اگر انس رضوی ایجنسیوں کی تحویل میں ہیں تو انہیں فی الفور رہا کیا جائے اور سانحہ مرید کے کے سانحہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں حکومت پنجاب عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔اںکا مذید کہنا تھا کہ سانحہ مرید کے میں جتنی لاشیں گرائ گئیں انسانیت کے چہرے پہ دھبہ ہے ریاست عوام کی جان و مال کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے ایک دن ظالموں کو معصوم لوگوں کے خون کا جواب دینا پڑے گا ۔ سانحہ مرید کے کے شہداء کی ارواح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے قرآنی خوانی بھی کی گئی 
اختتامی کلمات 
علما و تنظیمات اہل سنت برطانیہ نے سانحہ مرید کے کو ریاست کی ناکامی قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کا تعین کر کے انہیں جلد از جلد قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں