سینٹرل جامع مسجد آشٹن کے کمیونٹی سینٹر میں پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لئے کونسلر نائلہ شریف نے نادرا سرجری کا اہتمام کیا

Spread the love

آشٹن عارف چودھری
جس میں کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے نیکوب کارڈ کے لئے درخواستیں جمع کرواتے ہوئے گھر کی دہلیز پر نادرا سرجری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا – اس موقع پر کونسلر نائلہ شریف نے پاکستانی قونصلر جنرل امتیاز فیروز گوندل اور نادرا ٹیم کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ سہولت فراہم کرنے کو ممکن بنایا – جس سے ہمارے نوجوان اور ادھیر عمر افراد اور بالخصوص بچے اور خواتین مستفید ہونے کے لئے گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کی – جنہیں قونصلیٹ آفس جانے میں دقت پیش آتی ہے – انہیں مقام سطع پر نیکوب کارڈ کے لئے درخواست دینے کی سہولت میسر آئٗ- نادار ٹیم کے مینجر محمد رمضان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل ہمیں ہدایات دیتے رہتے ہیں کہ جہاں بھی پاکستانی کمیونٹی رہائش پزیر ہے وہاں جا کر انہیں نیکوب کارڈ کے لئے خصوصی سروس فراہم کریں اسی وجہ سے ہمُ آج آشٹن میں موجود ہیں – کارڈ بنوانے کے لئے آئے خواتین و حضرات نے کونسلر نائلہ شریف کا آج کی کامیاب سرجری کرانے پر شکریہُادا کیا انکا مزید کہنا تھا ھم نادرا کی سروسز مقامی طور کرانے پر قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل اور نادرا ٹیم کے شکر گزار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں