مانچسٹر عارف چودھری
جس میں مانچسٹر سٹی کونسل کے ڈپٹی لارڈ میئر کونسلر شوکت علی ،قوت بصارت سے محروم پاکستانی بیس بال ٹیم اور لنکاشائر لائنز سپورٹس کلب کے ہیڈ کوچ سیف الرحمٰن ،یو کے شوڈؤن کے نمائندہ روبن ،لنکاشائر لائنز سپورٹس کلب کے سرگرم کھلاڑی شیرازتاج چوہان ،ٹام بریٹن – چودھری اسلم کمبوہ – چودھری انوش کمبوہ – صائمہ اشرف ایم بی ای و دیگر کی شرکت
ڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسلر شوکت علی نے کہا کہ شوڈؤن کھیل کو پہلے کبھی دیکھنے کا موقع نہیں ملا آج نمائشی ٹورنامنٹ میں شرکت کر کے دیکھنے کا موقع ملا ۔ہم قوت بصارت سے محروم افراد کی کھیلوں میں سرگرمیوں کی بھرپور معاونت اور مدد کریں گے ۔ لنکا شائر لائنز سپورٹس کلب کے ہیڈ کوچ سیف الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بیس بال اور کرکٹ کے بعد ہم نے شوڈؤن کھیل کو بھی متعارف کروایا ہے اور میں ان افراد جو کہ قوت بصارت سے محروم ہیں انہیں کھیل جیسی ذہنی و جسمانی صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دوخواست کرتا ہوں۔ ٹام بریٹن نے کہا کہ مستقبل میں لنکاشائر لائنز سپورٹس کلب قومی سطح پر شوڈؤن کھیل میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے ۔یوکے شوڈؤن کھیل کو فروغ دینے کی گورننگ باڈی کے نمائندہ روبن نے کہا ہم اس کھیل کو فروغ دینے بارے یہاں آئے امید ہے لنکاشائر لائنز سپورٹس کلب بہت جلد قومی سطح پر اس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہو گا ۔لنکاشائر لائنز سپورٹس کلب کے سرگرم کھلاڑی شیرازتاج چوہان نے کہا کہ میرے لیے باعث اعزاز ہے برطانیہ میں شوڈؤن کھیل جیسی نئ سرگرمی کے آغاز پر میں یہاں موجود ہوں انہوں نے ان تمام مہمانوں کے ساتھ شوڈؤن کھیل کے نمائندگان اور اپنے کوچ کا شکریہ ادا کیا جنکی کاوشوں سے نمائشی ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن ہوا ۔ صائمہ اشرف ایم بی ای – ناصرہ اور چودھری انوش اسلم کمبوہ نے نئ گیم میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے آج کی گیم کو انجوائے کیا
لنکاشائر لائنز سپورٹس کلب نے شوڈؤن کھیل کے نمائشی ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے قومی سطح پر پیغام دیا کہ مستقبل میں قومی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں
