مانچیسٹر قونصلیٹ میں تعینات قونصل جنرل آف پاکستان امتیاز فیروز گوندل نے وائس چیئر پرسن اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی۔

Spread the love

لندن عارف چودھری

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور کمیونٹی ایشو زیر بحث آئے۔ حکومت کی طرف سے جاری اقدامات کا احاطہ کیا اور پی آئی اے کی فلائٹ کی مانچیسٹر سے بحالی ، خصوصی عدالتوں کا قیام ، مثبت قانون سازی اور ون ونڈو سہولت مرکز جیسے اقدامات کوخوش آئیند قرار دیا۔

بیرسٹر امجد ملک نے پاکستانی حکومت کی طرف سے اسلام آباد اور پنجاب میں خصوصی عدالتوں کے قیام کو کمیونٹی مسائل کے حل کی طرف پیش قدمی قرار دیا۔

قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل نے پاکستانی کمیونٹی کو مثبت اور پاکستان کیلئے ایک اثاثہ قرار دیا اور ملکی ترقی میں خواتین اور نوجوان نسل کے کردار کو مزید اجاگر کرنے پر زور دیا۔

آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے قونصل جنرل آف پاکستان کو اوورسیز کمیشن پنجاب کا نشان پیش کیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں