گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں درپیش آنے والے مسائل بارے سیر حاصل گفتگو کی

Spread the love

لیڈر آف دی ائیر 2025 کا ایوارڈ حاصل کرنے والی اولڈہم کونسل کی لیڈر عروج شاہ نے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل -کمیونٹی ویلفیئر آتاشی مصباح نورین – ٹریڈ کمرشل آفیسر شاہ رخ کو اپنے چیمبر میں مدعو کر کے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو قونصلیٹ میں آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا

لندن عارف چودھری

کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات راجہ آفتاب شریف،چوہدری محمد اقبال،حاجی اکبر،راجہ امجد اقبال ، حاجی محمد بشیر جماعتی – حاجی محمد آصف ،سابق کونسلر عقیل سلامت ،سابق مئیر کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان ،  ، کونسلرز شاہد مشتاق ، ڈپٹی لیڈر عبد الجبار ، کونسلر ساجد حسین، کونسلر شاہد مشتاق – کونسلر چودھری آفتاب حسین ، کونسلر لیز ٹیلر- کونسلر نسیم اسلم – کونسلر جنید حسین – کونسلر عمر نشین و دیگر کی شرکت ۔ قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل کا کہنا تھا کہ ہم نے گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں درپیش آنے والے مسائل بارے سیر حاصل گفتگو کی اور ہم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اولڈہم کونسل کے باہمی تعاون سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے مسائل کو ملکر حل کریں گے اور ہم اس بارے تواتر سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ رکھیں گے ۔ اولڈہم کونسل کی لیڈر عروج شاہ نے کہا کہ ہم باہمی اشتراک سے کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔ سابق مئیر کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان کا کہنا تھا کہ قونصل جنرل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی کمیونٹی کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کا آغاز کر دیا برطانیہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ملکر کام کریں گے ۔ کونکونسلر لیز ٹیلر نے کہا کہ انتہائی ضروری ہے کہ کمیونٹی اور پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے درمیان ٹھوس بنیادوں پر تعلقات استوار ہوں تاکہ کمیونٹی کے مسائل حل ہو سکیں ۔ راجہ آفتاب شریف ، راجہ امجد اقبال نے کہا کہ ہم قونصل جنرل کے ساتھ ملکر کمیونٹی کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ ڈپٹی لیڈر کونسلر عبد الجبارنے کہا کہ انتہائی ضروری تھا کہ قونصل جنرل کمیونٹی کے اندر اپنا فعال کردار ادا کریں انہوں نے کمیونٹی کے مسائل کو غور سے سنا امید ہے وہ انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کروانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے ۔پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات کمیونٹی ویلفئیر اتاشی مصباح نورین نے کہا کہ کمیونٹی کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئ اور ہمارے لیے اچھا موقع تھا جس سے ہمیں اولڈہم کونسل کمیونٹی کو جو سہولیات فراہم کر رہی ہے اس بارے آگاہی ہوئی ۔
اولڈہم میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں درپیش آنے والے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کے لیے قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل نے قلیل عرصہ میں جو عملی اقدامات اٹھائے کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں