ممتاز کاروباری شخصیت اور لاھور سنوکر کلب مانچسٹر کے چیئرمین ظفر ننھا نے اویس چوہان – شاھد اقبال اور باسط بٹ کے تعاون سے سنوکر ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا

Spread the love

ممتاز کاروباری شخصیت اور لاھور سنوکر کلب مانچسٹر کے چیئرمین ظفر ننھا نے اویس چوہان – شاھد اقبال اور باسط بٹ کے تعاون سے سنوکر ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا – مقامی کونسلر شہباز سرور اور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے قائم مقام صدر خواجہ کلیم الرحمن اور پاکستانی قونصلیٹ کے آفیسر چودھری عامر کی خصوصی شرکت کی

مانچسٹر عارف چودھری

سنوکر کے شوقین حضرات کی بھر پور شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں سید ضیا الرحمن ہاشمی – ڈاکٹر داؤد قاضی – خالد خان کیانی – علیم بٹ -رانا ارشد – خادم حسین – خان اجمل – صوفی انوار -نواب بھولا – یاسر بھٹی -مظہر حسین -عبید مونٹی -مارلو – ہیری -نوجوان کیلی – ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلوں کے بعد فائنل میں فضل الرحمن نے خالد خان کو ہرا کر چمپین کا اعزاز حاصل کیا اس سے پہلے نوجوان کیالی نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی – تینوں پوزیشن پر جیتنے والوں کو خصوصی کپ کے ساتھ انعامی رقم بھی دی گئ – پہلی پوزیشن کی رقم کاروباری شخصیت شاھد اقبال نے دی – اس موقع پر پانچوں مہمان خصوصی باسط بٹ – خواجہ کلیم الرحمن – کونسلر شہباز سرور – چودھری عامر اور اویس چوہان کا کہنا تھا کہ آج کے کامیاب سنوکر ٹورنامنٹ کرانے پر لاھور سنوکر کلب کے چیف ایگزیکٹو ظفر ننھا مبارکباد کے مستحق ہیں – ھم جیتنے والوں کو دلی مبارکباد دیتے ہیں – انکا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو زہنی و جسمانی صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے اس سے ہمارے نوجوان منفی کی بجائے مثبت سرگرمی میں ملوث ہونگے – امید ہے ظفر بھائ مستقبل میں بھی ایسے ٹورنامنٹ کراتے رہیں گے – میزبان ظفر ننھا نے سنوکر ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والوں کا دلی شکریہ ادا کیا اور جیتنے والوں کو مبارکباد دی انا کہنا تھا کہ وہ اب تواتر کے ساتھ سنوکر ٹورنامنٹ کا انعقاد کراتے رہیں گے – چیمپئن فضل الرحمن نے انکی حوصلہ افزائ کرنے پر کمیونٹی اور ظفر بھائ کا شکریہ ادا کیا – کنسلٹنٹ ڈاکٹر داؤد قاضی – فیصل – خالد حسین – رانا ارشد اور دوسروں کا کہنا تھا کہ ظفر ننھا نے آج کے ٹورنامنٹ کو یادگار بنا دیا – ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا رہنا چاہئے – اس سے ایشیائ اور انگریز کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی پیدا ھوگی ہے

شرکاء ٹورنامنٹ نے ظفر ننھا کی جانب سے کھیل جیسی صحت مند زہنی و جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اس سے بین الثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کا سنہری موقع قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں