اولڈہم کونسل میں آزاد آراکین پرمشتمل گروپ نے مئی 2026 میں ہونے والے لوکل کونسل کے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ۔۔

Spread the love


اولڈھم۔ عارف چودھری

سینٹ میری وارڈ سے انتہائی سرگرم رکن شاہ بہرام چوہدری انتخابات میں حصہ لینے کے لئے انتخابی مہم کے آغاز پر گروپ لیڈر و اولڈہم کونسل کے اپوزیشن لیڈر کامران غفار ، چیئرمین رفعت حسین چوہدری ، سابق مئیر کونسلر شعیب اختر ، کمیونٹی کی نامور شخصیات راجہ مقصود حسین کاکڑوی اور راجہ سجاول حسین ، حاجی نذر حسین سیانا ،کونسلر نائلہ ابراہیم کی – کونسلر نوید چوہان -کونسلر ظہیر – راجو بھائ – چودھری امتیاز – چودھری عارف – سابق کونسلر چودھری خضر الرحمن – راجہ نجیب – راجہ زولفقار – چودھری بشیر – چودھری زولفقار کی شرکت ۔ اولڈہم کونسل میں اپوزیشن لیڈر کا فعال کردار ادا کرنے والے گروپ لیڈر کامران غفور نے کہا کہ آئندہ ہونے والے لوکل کونسل انتخابات میں اولڈہم گروپ سب کو حیران کر دے گا ہمارے کی امیدوار انتخابات جیت کر کونسلر بنیں گے اور کمیونٹی کی بھرپور خدمت کریں گے ۔اولڈہم گروپ سینٹ میری وارڈ سے کونسلر امیدوار شاہ بہرام نے کہا کہ اولڈہم کونسل میں لیبر پارٹی کی موجودہ حکومت مرکز سے پارٹی کی پالیسی پر عمل درآمد کرتی ہے اور انہیں مقامی سطح پر کمیونٹی کی ضروریات سے آگاہی نہیں ہے جبکہ ہمارا گروپ اپنے فیصلے خود کرنے میں آزاد ہے ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ عام انتخابات میں زیادہ سے زیادہ امیدوار کامیاب ہوں تاکہ ہم کمیونٹی کو بہتر سہولیات پہنچانے کے لیے حکمت عملی طے کر سکیں ۔ سابق مئیر کونسلر شعیب اختر نے کہا کہ جس طرح آج ہمارے امیدوار شاہ بہرام کی انتخابی مہم کا آغاز ہوا ہے اگر اسی تسلسل سے مہم جاری رہی تو شاہ بہرام کی کامیابی یقینی ہے ۔۔راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے کہا کہ نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اولڈہم گروپ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گا ۔ چیئرمین رفعت حسین اور راجہ سجاول حسین – راجو بھائ نے سینٹ میری وارڈ و اولڈہم کی دیگر وارڈوں سے اولڈہم گروپ کے امیدوران کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات اور اپنی حمایت کا یقین دلایا ۔ کونسلر نائلہ ابراہیم اور کونسلر نوید چوہان کونسلر ظہیر نے کمیونٹی سے اولڈہم گروپ کے امیدواران کو کامیاب بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہ کہا ہم مقامی ابادی کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے انقلابی تبدیلیاں لیکر آئیں گے ۔ انتخابی مہم کے موقع پر شریک دیگر افراد نے بھی اولڈہم گروپ کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔

اولڈہم کونسل کے اندر ٹھوس و مربوط بنیادوں پر کمیونٹی کے مسائل بارے آواز اٹھانے میں اولڈہم گروپ حقیقتاً خراج تحسین کا مستحق ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں