اتحاد ٹاؤن لاھور کے یو کے کے پارٹنر لائن گروپ کے سی ای او بلال مرزا اور اسد مرزا نے رائل نواب ریسٹورنٹ سٹاکپورٹ مانچسٹر میں ایک تعارفی تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love


⁠مانچسٹر عارف چودھری
جس میں ممتاز کاروباری شخصیات کے علاوہ سی او او شیخ شجاع اللہ – قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان – دوبئ چیپٹر کے پارٹنر عامر ملک – ڈاکٹر لیاقت ملک – پنجاب انوسٹمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر سید رضوان ہاشمی – پی سی ھوٹل کے چیف ایگزیکٹو چودھری نصیر – کامران کامی اور پاکسستان سے آئے ہوئے کی خصوصی شرکت کی – دوسرے شرکت کرنے والوں میں ہیڈ سیلز کہکشاں نصیر – ملک گروپ کے چیئرمین عاطف ملک – کمیونٹی لیڈر عزرا قاضی- اٹلی میں اعزازی کمرشل سیکرٹری شہر یار خان – ارباب خان – سابق سینئر سپرٹیڈنٹ جیل اعظم خانُ- رانا عبدالستار – پلاؤ والا کے چیف ایگزیکٹو چودھری شہزاد شامل تھے – پاکستان کے مشہور ٹی وی اینکرز وصی چودھری اور وسیم ُبادامی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے- اس موقع پر لائن Lion گروپ کے سی ای او بلال مرزا اور اسد مرزا نے کہا کہ اتحاد ٹاؤن ایک برانڈ ھے یہاں پر اوورسیز پاکستانی اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ھم انہیں ہر قسم کی گارنٹی اور سہولتیں فراہم کر یں گے- وہاں پر ہر بنیادی سہو لتیں موجو د ہیںُ- اور آپ ہمیں لندن دفتر میں رابطہ قائم کرسکتے ہیں – ھم آج کے پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں – سی ای او شیخ شجاع اللہ نے کہا کہ اتحاد ٹاؤن میں اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھر بنانے اور کمرشل پراپرٹی کے لئے انتظامیہ ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی – اتحاد گروپ دوبئی چیپٹر کے انچارج عامر ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اتحاد ٹاؤن میں سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے – قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ ہر اوورسیز پاکستانی کو اپنے ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہت اچھا وقت ہے اور پاکستان کو بھی بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے – ھم آج کامیاب پروگرام کرانے والی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہیں – پنجاب انوسٹمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر سید رضوان ہاشمی اور کمیونٹی لیڈر عذرا قاضی نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو سراہا – اتحاد گروپ کی ہیڈ سیلز مینجر کہکشاں نصیر نے کہاکہ کہ اتحاد ٹاؤن میں ہر قسم کی سہولتیں موجود ہیں – یہ پراجیکٹ کمیونٹی کے ہر طبقے کے لئے ہے – ملک پراپرٹی گروپ کے چیئرمین برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت عاطف ملک نے اتحاد ٹاؤن کے پراجیکٹ کو سراہا اور کہا کہ امید ھے اوورسیز پاکستانی اس اچھے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کریں گے – ڈاکٹر لیاقت ملک – چودھری نصیر – کامران کامی – چودھری شہزاد اور دوسرے شرکاء نے آج اتحاد ٹاؤن کے کامیاب ایونٹ کو سراہا اور کہا کہ ھم سب کو اس پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں