
آشٹن۔ عارف چودھری
جس میں مئیر شبلی عالم ، سابق مئیر کونسلر تافین شریف ،کونسلرز نائلہ شریف ، کونسلر محمد کریم ، ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد حسین — نبیلہ اکرم – وکی ، مئیر سیکرٹری و دیگر کی شرکت ۔۔مئیر شبلی عالم نے کہا کہ ہماری کونسل کے اندر چھاتی کے سرطان بارے چندہ مہم کا آغاز ہے اور جتنی میں رقم جمع ہو گی وہ مختلف چیرٹییز کو عطیہ کی جائے گی ہماری دعوت پر اس مہم میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کرتی ہوں۔سابق مئیر کونسلر تافین شریف کا کہنا تھا کہ چیرٹی تقریب کا انعقاد میرے لیے باعث اعزاز ہے انہوں نے کمیونٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جتنا ابتدائی مراحل میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہو جائے تو اتنا جلدی اسکا علاج ممکن ہے ۔ ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد حسین اور کونسلرنائلہ شریف کا کہنا تھا کہ ساؤتھ ایشین کمیونٹی میں چھاتی کے سرطان کو منفی لیا جاتا ہے کہ شاید ہم نے کچھ غلط کیا جسکی وجہ سے چھاتی کی سرطان کے مرض میں مبتلا ہوئے حالانکہ ایسا ہرگز نہیں میں کمیونٹی سے درخواست کرتی ہوں کہ چھاتی میں ہونے والی تبدیلی کو نظر انداز نہ کریں تاکہ مرض کی تشخیص ابتدائی مراحل میں ہو اور اسکا مکمل علاج کیا جا سکے ۔ کونسر سنگیتا پٹیل اور کونسلر محمد کریم ، نبیلہ اکرم – وکی ، مئیر سیکرٹری و دیگر کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی خواتین کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ و اپنی چھاتی میں ہونے والی تبدیلی کو نظر انداز نہ کریں اور اس بارے جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ اگر چھاتی کا سرطان ہو تو بروقت علاج ہو سکے ۔
اختتامی کلمات
چھاتی Breast کے سرطان بارے آگاہی دینے کے لیے TAMESIDE COUNCIL کی کاوشیں قابل ستائش و تقلید ہیں
