سابق مئیر اولڈھم کونسلر فدا حسین کی جانب سے اسلامک یورپین سینٹر اولڈھم میں نادرا سرجری اور پاور آ ف اٹارنی کی تصدیق کرنے کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

اولڈھم عارف چودھری

اس موقع پر سابق مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید اور کونسلر عمر نشین کا کہنا تھا کہ آج سابق میئر اولڈھم کونسلر فدا حسین نے مقامی آبادی کے لئے نادرا سرجری کا اہتمام کیا جو کہ خوش آئند ہے جس سے بزرگوں عورتوں اور بچوں کو گھر کی دہلیز پر نادرا کارڈ بنوانے کی سہولت ملی – کمیونٹی لیڈر چودھری لطیف کا کہنا تھا کہ ہم قونصلر جنرل طارق وزیر اور نادرا ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کمیونٹی کے ان افراد کو سہولت فراہم کی جو مانچسٹر نہیں جا سکتے تھے آئندہ بھی نادرا سرجری کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے – سماجی شخصیت چودھری افتخار نے آج کی نادرا سرجری کو کامیاب قرار دیا اسپر نادرا ٹیم کا شکریہ ادا کیا – نادرا ٹیم کے مینجر محمد رمضان نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی سہولت کے لئے کمیونٹی کو گھر کی دہلیز پر نیکوب کارڈ فراہم کرتے ہیں اس سلسلے میں قونصل امتیاز فیروز گوندل کی ہدایت پر نادرا ٹیم ہمیشہ اس کوشش میں رہتی ہے – کہ مختلف علاقوں میں جا کر لوگوں کو نیکوب کارڈ سہولت فراہم کی جائے – کارڈ بنوانے آج ھوئ خاتون نے کونسلر فدا حسین اور نادرا ٹیم کا مقامی طور پر سہولت دینے پر شکریہ ادا کیا – میزبان سابق مئیر کونسلر فدا حسین نے قونصل جنرل امتیاز گوندل اور نادرا ٹیم۔ اور چودھری عامر کا اولڈھم کی کمیونٹی۔ کو مقامی طور پر نادرا کارڈ بنوانے اور پاور آف اٹارنی تصدیق کرنے کی سہولت دینے پر شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا کہ کہ ھم پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کو مانچسٹر آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں

سابق مئیر کونسلر فدا حسین کی جانب سے مقامی افراد کو نیکوب کارڈ کے لئے درخواست کی سہلوت فراہم کرنا قابل ستائش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں