صابرہ ناہيد بیورو چیف اردو گلوبل نیٹ ورک
اپواء مانچسٹر کی ماہانہ میٹنگ چیئرپرسن بیگم نوشین امتیاز گوندل کی سرپرستی میں پاکستانی قونصلیٹ میں منعقد ہوئی ۔ جس میں اہم امور زیر بحث آئے ۔ جنرل سیکرٹری صابرہ ناہيد نے اپواء پنجاب ہیڈ کوارٹر کو اپواء کالج پنجاب کے لئے سولر پینل لگوانے کی بریفنگ دی اور بتایا کہ اپواء مانچسٹر نے اپواء پنجاب ہیڈ کوارٹر کے ساتھ بیگم پورہ سکول لاہور پاکستان کی دو ٹیچرز کی تنخواہ اور حسب ضرورت سکول کے طالبعلموں کی کتب اور یونیفارم کے لئے بھی امداد ۔مہیا کریں گے۔ اس موقع پر فنانس سیکرٹری بیگم فردوس راجہ کو جنرل سیکرٹری نے دستاویزات بھی دیں۔ اسی دوران اپواء مانچسٹر کی ایگزیکٹو ممبران کی قونصل جنرل سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی اور قونصل جنرل کو اپواء کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ میٹنگ میں چیئرپرسن بیگم نوشین امتیاز ، وائس چیئرپرسن بیگم عابدہ غزنوی ، فنانس سیکرٹری بیگم فردوس راجہ ، ایگزیکٹو ممبر بیگم شاہدہ اختر ، ایگزیکٹو ممبر بیگم مصباح نورین اور ایمان نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران پرتکلف چائے کا انتظام بھی کیا گیا
