بری کی کاروباری سیاسی شخصیت کونسلر شہباز عارف نے ایک نمائندہ وفد کے ساتھ پاکستانی قونصلر جنرل امتیاز فیروز گوندل سے انکے آفس میں خصوصی شرکت کیُ

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری
برطانیہ کے شہر بری کی متاز سیاسی کاروباری شخصیت کنزرٹیو پارٹی کے صدر کونسلر شہباز عارف نے ایک نمائندہ وفد جس میں راجہ عادل – نوید اعجاز – ملک اظہیر – راجہ شباب – راجہ فاروق اور دوسرے شامل تھے – نے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل سے انکے پارلر میں خصوصی ملاقات کی – اس موقع قونصل ویلفیئر آتاشی مصباح نورین بھی موجود تھی – ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے متعلق بات چیت کی گئ اس موقع پر قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کونسلر شہباز عارف اور انکے ساتھ آئے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا وفد کی جانب سے قونصلیٹ کی سروسنر بارے مشاورت ہوئ – قونصل آفس سے اپنی سروسنر بہت بہتر کی ھے اور مزید بہتر کرنے کی کوشش کرے کی – کونسلر شہباز عارف نے قونصل جنرل کا انکے وفد کے ساتھ ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ جب سے قونصلر جنرل امتیاز فیروز نے مانچسٹر قونصلیٹ کا چارج لیا ھے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل میں بکت بہتری ہوئ ھے اتنے مختصر وقت میں انہوں نے اپنے کام کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کے دل جیت لئے ہے ھم انہیں بہت جلد بری کی بزنس کمیونٹی کو اکٹھا کرکے بری آنے کی دعوت دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں