رائل نواب سٹاکپورٹ کے ہال میں 31 سال مکمل ہونے پر شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ گالا ڈنر کاانعقاد چیئرمین رائل نواب محبوب حسین کے تعاون سے ہوا

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

جس میں سات سو کے قریب لوگوں نے شرکت کی – چیف میڈیکل آفیسر شوکت خانم ہسپتال ڈاکٹر عاصم یوسف اور ٹی وی اداکارہ ماورہ حسین نے خصوصی شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر طاھر نواز – ثمینہ خان – چیئرمین نواب ریسٹورنٹس گروپ محبوب حسین – کاروباری شخصیت غلام حیدر – شامل تھے – نظامت کے فرائض داؤد غزنوی نے ادا کئے – کمیونٹی خدمات پر خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں – اس موقع پر محبوب حسین نے کہا کہ ھم پہلے دن سے شوکت خانم کینسر ہسپتال ی مکمل سپورٹ کر رہے ہیں – مانچسٹر کے بعد لندن میں بھی فنڈ ریزنگ ڈنر کر رہے ہیں مخیر حضرات کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے – چیف میڈیکل آفیسر شوکت خانم ہسپتال لاھور اور پشاور ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال لاھور – پشاور کے بعد کراچی میں زیر تعمیر پاکستان کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال ھو گا جس میں لاھور اور پشاور کی طرح پچھتر پرسنٹ مستحق لوگوں کا مفت علاج ھو گا -اسی سلسلے میں آج ھمارا فنڈ ریزنگ گالا ڈنر ان لوگوں کے لئے ہے جو ھمارے سالہا سال سے ڈونر ہیں – شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی انشااللہ دسمبر 2026 میں مکمل ھو جائیگا – ڈاکٹر طاھر نواز نے کہا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال پاکستانی عوام کے لئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے ھم نے 2023 میں ساڑھے پندرہ ملین پونڈ 2024 میں سولہ ملین پونڈ اور اب 2025 میں ساڑھے سولہ ملین فنڈ ریزنگ کی ھے – جس پر ھم کمیونٹی کے شکر گزار ہیں – اب پیسے بھیجنے میں مشکلات کھڑی کی جارھی ہیں جسکا ہمیں افسوس ہے – لیکن ھم پاکستانی عوام کی سہولت کے لئے آگے بھی فنڈ ریزنگ کرتے رہیں گے – پاکستان کی سٹار ٹی وی اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ مجھے آج مانچسٹر میں موجود لوگوں کی شرکت اور عمران خان کینسر اپیل کے سلسلے میں بھرپور فنڈ ریزنگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئ کیونکہ لاھور اور پشاور کے بعد کراچی میں ہسپتال کی تکمیل آخری مراحل میں ھے بیرون ملک رہنے والوں کو فنڈ ریزنگ میں مزید حصہ لینا چاہئے -کمیونٹی لیڈر ثمینہ خان اور داؤد غزنوی نے کہا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال دنیا بھر میں ایک مثال ہے اور پاکستانیوں کے لئے ایک بہت بڑی سہولت ھے جہاں پر مستحق لوگوں کا مفت علاج ھوتا ھے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں