ہینڈبرن بارو کونسل (Hyndburn borough council)کے لیڈر کونسلر منصف داد اور کونسلر نور داد عزیز نے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی دعوت پر پاکستانی قونصلیٹ آفس میں خصوصی ملاقات کی

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

ملاقات میں کارنگٹن میں کمیونٹی کو در پیش مسائل پر گفتگو کی گئ اس موقع پر قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے انہیں قونصلیٹ میں خوش آمدید کہا انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے قونصلیٹ آفس پر چوبیس گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں اسی سلسلے میں نارتھ ویسٹ کے ہر ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی اور منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کر رھا ھوں – یکونسلر منصف داد اور کونسلر نور داد عزیز نے قونصل جنرل کو انہیں دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور انکے ٹاؤن میں نادرا سرجریوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعادہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں