جے یو آئی کے رہنماؤں کے خلاف کیس داخل کرنے کی مذمت

Spread the love

مساجد میں نمازیوں کو روکنا علماء کرام کا کام نہیں، انتظامیہ سے تعاون کے باوجود ایف آئی آرز داخل کرنا افسوس ناک ہے ڈاکٹر اے جی انصاری

جیکب آباد(رپورٹ: زاہد حسین رند) جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، ضلعی نائب صدر مولانا فدا احمد ڈول، تعلقہ صدر حافظ میر محمد بنگلانی اور دیگر کہا ہے کہ جے یو آئی تعلقہ جیکب آباد کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالجبار رند کے خلاف دو مقدمات درج کرنے کے بعد جے یو آئی تعلقہ جیکب آباد کے دیگر رہنماؤں مولانا نصراللہ گھنیو، مولانا حبیب اللہ کوڑانی اور محمد اسحاق کے خلاف مقدمات داخل کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی نازک صورتحال میں جے یو آئی کے تعاون کرنے کے باوجود کیس داخل کرنا ناانصافی ہے مزید کہا کہ مساجد میں نمازیوں کو روکنا علما کا کام نہیں ہے،مزیدیہ کہ احساس پروگرام کی امدادی رقم دینے کے وقت تو سماجی فاصلوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے لیکن نماز پڑھانے والوں کے خلاف کیسز داخل کئے جا رہے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام علما کے خلاف داخل مقدمات واپس لیئے جائیں ورنہ پورے ضلعے میں احتجاج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں