راچڈیل ٹاؤن ہال پر یوم فلسطین پر سرکاری طور پر مئیر راچڈیل کونسلر جینٹ ایمزلی – ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا کونسل لیڈر نیل ایموئنٹ ڈپٹی لیڈ کونسلر علی عدالت کونسلر شکیل احمد اور دوسروں نے فلسطینی پرچم لہرایا

Spread the love

– ⁠راچڈیل عارف چودھری
– شہدا ء کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئ اور انکے لئے دعا کی گئُ- مئیر جینٹ ایمزلی نے فلسطینی کفیہ پہنا ھوا تھا – جس میں لوکل کونسلران اور پاکستانی کشمیری اور دوسرے مزاہب کے لوگوں نے شرکت کی – یاد رھے کہ برطانیہ کی تاریخ میں راچڈیل کے سابق مئیر کونسلر شکیل احمد نے پچھلے سال پہلی دفع ٹاؤن ہال راچڈیل میں فلسطین کا پرچم لہرایا تھا۔ دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق مئیر کونسلر شکیل احمد – کونسلر محمد ارشد – کونسلر ثمینہ ظہیر – ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت – کمیونٹی لیڈرز چودھری اعتزاز احسن – غلام الرسول شہزاد -حافظ عبدالمالک – فری مین آف راچڈیل جاوید اختر – نکی – کے وائ پی کے چیف ایگزیکٹو ذولف احمد – راچڈیل مساجد کے چیف ایگزیکٹو ندیم میر – پاکیزہ گروپ کی رضیہ شمیم – چیئرمین چودھری مطعلی خان شامل تھے –
اس موقع پر شرکاء نے فلسطین میں امن کی مکمل بحالی مکمل جنگ بندی – گھروں کی تعمیر نو اور فلسطینی عوام کی اپنے گھروں میں جلد مکمل واپسی کا مطالبہ کیا گیا
اور فلسطین عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا –
اور خصوصی کیک کاٹا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں