ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی تقریب سکالرز سکول سسٹم مانچسٹر کیمپس میں منعقد ہوئی

Spread the love

سکالرز سکولز سسٹم کے چیف ایگزیکٹو زاہد بھٹی کی ہدایت پر مانچسٹر کیمپس کے مینجر ثاقب ایوب اور انکی ٹیم نے ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی تقریب سکالرز سکول سسٹم مانچسٹر کیمپس میں منعقد ہوئی مہمان خصوصی ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خا ن تھے

مانچسٹر عارف چودھری

جس میں سکالرز سکولز سسٹم کے سو فیصد حاضری اور سو فیصد پاس ریٹ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو تعریفی سرٹیفکیٹس اورلیپ ٹاپ دیے گئے ، جبکہ تقریب کی مہمان خصوصی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن افضل خان تھے – ڈین ڈاکٹر گیری جون – رانا وقاص – ڈاکٹر زاہد خالد نے خصوصی شرکت کی ،سکالر سکولز سسٹم مانچسٹر کے مینجر ثاقب ایوب نے کہا کہ سکالرز سکول سسٹم 2006 میں برمنگھم میں قائم ھوا جس کے بعد لندن – مانچسٹر – بریڈفورڈ – لیسٹر میں قائم ھوا – سکالر سکول سسٹم لیڈز یونیورسٹی کی طرح کام کرتا ہے -یہاں پر طلباء و طالبات کو بزنس مینجمنٹ اور ہیلتھ کے کورسز فراہم کرتا ھے – ڈین ڈاکٹر گیری جون نے بھی مختلف کورسز کے بارے میں طلباء اور شرکاء کو آگاہ کیا اور طلباء کو لیپ ٹاپ اور تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر مبارکباد دی – اس موقع پر مہمان خصوصی ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے انہیں سکالر سکول سسٹم پر دعوت دینے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا – انہوں نے طلباء سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت میں نے سکول تعلیم بھی مکمل نہیں کی تھی لیکن بعد میں آپ کی طرف میچیور سٹوڈنٹ بن کر وکالت کی تعلیم مکمل کر کے سیاست میں کونسلر پہلا مسلمان لارڈ مئیر پھر ممبر یورپین پارلیمنٹ اور اب ممبر برطانوی پارلیمنٹ ھوں اگر آپ کسی بھی عمر میں تعلیم حاصل کریں تو آپ کامیاب ھو سکتے ہیں اور سکالر سکول سسٹم آپ سب کے لئے یہی کام کر رھا ھے – سکالر سکول سسٹم برطانیہ کے تعلیمی نظام میں ہراول دستے کا کام کر رھا ھے – غیر ہنر مندوں کو مختلف شعبوں میں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے برطانوی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رھا ھے – اس پر سکالر سکولز کے چیف ایگزیکٹو زاہد بھٹی مبارکباد کے مستحق ہیں – – سکالرز ٹیم کے اراکین سارہ فہیم – پروین جاوید – زووا اور فیڈو نیڈو کی ہیڈ رابیکہ نے ایوارڈ لینے والے طلباء کو دلی مبارکباد دی – ایوارڈ لینے والے سمیعہ طاھر – سید واجد علی نے سکالرز سکول کی انتظامیہ کا انکو لیپ ٹاپ اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سکالرز سکولز کے ٹیچرز اور انتظامیہ کے تعاون سے ھی آج ھم اس اعزاز کو حاصل کر سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں