اولڈھم کی ممتاز سماجی مذہبی کاروباری شخصیت اور چیف ایگزیکٹو الطاف جیولرز اولڈھم حاجی طارق محمود مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love


اولڈھم عارف چودھری
مرحوم کمیونٹی کے اندر اپنے دھیمے پن اور ملنساری و عاجزی اور فلاحی کام کرنے کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتے تھے – مرحوم کونسلر نوید چوہان – تنویر ٹاز – وحید – سعید – سہیل اور حافظ عقیل کے والد محترم اور حاجی شاہد الطاف – حاجی ظفر اسلام کے بھائ تھے – انکی نماز جنازہ اسلامک یورپین سینٹر اولڈھم ادا کی گئ – جس میں سیاسی سماجی – مزہبی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ عزیز اقارب -دوست احباب اور قریبی رفقاء نے شرکت کی – اولڈھم کی تاریخ کا بہت بڑا جنازہ تھا – دوسرے شرکت کرنے والوں میں ممتاز عالم دین مولانا شفیق الرحمن – سابق مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد – سابق مئیر اولڈھم کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان – کونسلر ظہیر – کونسلر فدا حسین – جج بیرسٹر عابد حسین – حاجی بشیر جماعتی – سابق کوآڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر۔ راجہ مقصود حسین – کاروباری شخصیت نسیم خان – چودھری اقبال – اشفاق وارثی – مولانا قاری محمد اسلم سیالوی – مولانا عبدالشکور قادری شامل تھے – جنازے میں شامل شرکاء کا کہنا تھا کہ مرحوم انتہائ سادہ طبیعت کے مالک تھے ساری زندگی کمیونٹی کی خدمت اور فلاحی کاموں میں گزاری – انکی دینی خدمات بھی ھمیشہ یاد رکھی جائیں گی – شرکاء نے دلی تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ الٰہی میں دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب فرمائے آمین اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں