انسانی حقوق کے عالمی دن پر برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کی گونج ۔ بیرسٹر عمران حسین ایم پی کی تاریخی بحث، عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ۔ راجہ نجابت حسین کا زبردست خراج تحسین

Spread the love

‎
‎
‎لندن عارف چودھری
بیرسٹر عمران حسین ایم پی کی مسئلہ کشمیر پر بھرپور آواز۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین ستارہء پاکستان کا کشمیر ڈیبیٹ میں شرکت کرنے والوں اور کشمیر ڈیبیٹ کے سلسلہ میں دستخطی مہم کامیاب کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین ۔ راجہ نجابت حسین ستارہء پاکستان کی تاریخ ساز کشمیر لابی مہم کامیاب۔ برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر پوری شدت کے ساتھ گونج اُٹھا۔
‎بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا گیا۔ پچاس سے زائد ممبران۔ برطانوی پارلیمنٹ کے دستخطوں سے کشمیر ڈیبیٹ کامیاب۔ برطانوی وزیر اعظم کو مسلہ کشمیر کی سنگینی پر خط تحریر کر دیا گیا۔
‎(لندن)
‎جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین و ستارہ ء پاکستان راجہ نجابت حسین نے کہا کہ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے کئی دہائیوں سے مسلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کے سلسلہ میں اپنی بین الاقوامی انتہائی پر امن سفارتی لابی مہم شروع کر رکھی جا کے نتیجے میں  چار کشمیر ڈیبیٹ برطانوی ایوانوں میں منعقد ہو چکی ہیں اور آج دس دسمبر عالمی انسانی حقوق کے موقع پر ہونے والی کشمیر ڈیبیٹ بھی اسی مضبوط اور مستحکم مدبرانہ بین الاقوامی کشمیر لابی مہم کا حصہ ھے۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے سرپرست سردار عبدالرحمان خان، تحریک کی برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر نائلہ شریف، انٹرنیشنل لابی آن کشمیر کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار، سیکرٹری جنرل محمد اعظم، تحریک کے برطانیہ کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل، سیکرٹری جنرل برطانیہ راجہ جاوید طارق، انٹرنیشنل لابی آن کشمیر کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر تیمور شفیق، برٹش مسلم فورم کی چیئرپرسن کونسلر صبیحہ خان، ڈپٹی مئیر پریسٹن کونسلر نویدہ خان، تحریک کی مڈلینڈ کی چیئرپرسن آسیہ حسین، تحریک کی لندن کی چیئرپرسن نادیہ جعفری، ساؤتھ آف انگلینڈ کے چیئرمین عبدالوہاب قادری، گریٹر مانچسٹر کی چیئرپرسن روبینہ خان، چیشائر کی چیئرپرسن نینہ رانیا خان، مانچسٹر سے خواتین راہنماؤں فرزانہ افضل، مریم لطیف، ڈاکٹر مہوش جبین، سابق مئیر راچڈل کونسلر عاصم رشید، سابق مئیر اولڈھم کونسلر شعیب اختر, سابق لارڈ میئر بولٹن کونسلر اختر زمان، سابق مئیر بولٹن کونسلر راجہ ایوب خان، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان اوورسیز ویلفئیر کونسل کے صدر راجہ خالد خالق،  سابق لارڈ میئر سٹوک آن ٹرینٹ کونسلر ماجد خان، ڈپٹی لیڈر سٹوک آن ٹرینٹ امجد وزیر اور دیگر کشمیری و پاکستانی راہنماوں نے برطانوی منبر پارلیمنٹ و چیئرمین آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ بیرسٹر عمران حسین اور ان کے کشمیر گروپ کے تمام عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کرتے ھوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ھے کہ ان ممبران برطانوی پارلیمنٹ نے کشمیریوں کی ترجمانی کرتے ھوئے مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر روشناس کروانے اور مسلہ کشمیر کے حل کے لئے برطانوی حکومت پر دباؤ بڑھانے میں اپنا انتہائی موثر کردار ادا کیا ہے، انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر پوری شدت کے ساتھ گونج اُٹھا جب بریڈفورڈ ایسٹ کے رکنِ پارلیمنٹ اور آل پارٹیز پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کے چیئرمین بیرسٹر عمران حسین ایم پی نے منسٹر ہال میں ایک انتہائی اہم اور مؤثر بحث کی قیادت کرتے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے والی تقریر کی۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارتی قبضے میں موجود جموں و کشمیر میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اب مزید نظر انداز نہ کیا جائے۔ بھارتی ظلم و جبر کی سنگین صورتحال کو عالمی توجہ کی فوری ضرورت ہے۔ بیرسٹر عمران حسین نے اپنی تفصیلی تقریر میں کہا کہ کشمیر کی صورتحال نہایت تشویشناک رخ اختیار کر چکی ہے اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیاں من مانے قوانین کا نفاذ، غیر قانونی اور طویل المدتی گرفتاریاں، اظہارِ رائے اور میڈیا پر بدترین قدغنیں، سیاسی راہنماؤں، نوجوانوں اور سماجی کارکنوں کو خاموشی پر مجبور کرنے کی پالیسی، اجتماعی سزا، فوجی محاصرہ اور آبادی کو خوف میں مبتلا کرنے والے اقدامات سنگین شکل اختیار کر چکے ہیں اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگیوں کو جہنم بنا کر رکھ دیا ھے، بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ڈھائے جانے والے تمام مظالم عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں جنہیں دنیا طویل عرصے سے دیکھتی آ رہی ہے مگر تا حال عالمی برداری نے کسی قسم کی سنجیدگی نہیں دکھائی جس کی وجہ سے بھارت جیسے ظالم ملک نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ھے۔ بیرسٹر عمران حسین نے کشمیر بلیک ڈے کی مناسبت سے پارلیمنٹ میں ابتدائی دن کی قرارداد
جمع کرائی یہ قرارداد کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے جاری سیاسی جبر، انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر مسلسل انکار کی نشاندہی کرتی ہے۔ اسے اب تک 40 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہوچکی ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ برطانوی وزیراعظم کو 50 سے زائد ارکان برطانوی پارلیمنٹ کے دستخطوں کے ساتھ سخت اور جامع خط تحریر کر دیا گیا ھے۔ اس خط میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دوبارہ توثیق کرے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، عالمی مبصرین اور انسانی حقوق کے اداروں کو کشمیر تک رسائی دلوانے میں کردار ادا کرے، بھارت کے ساتھ کسی بھی تجارتی معاہدے میں انسانی حقوق کو اولین شرط قرار دے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ، پُرامن اور پائیدار حل کیلئے سفارتی کوششوں کی قیادت کرے۔ بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تکالیف مزید نظر انداز نہیں ہوسکتیں کیونکہ پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری شدید زہنی کرب اور غم و غصّے میں مبتلا ہو چکے ہیں اور اس مسلہ کا فوری اور پائیدار حل نکالنا ہی وقت کی ضرورت بن چکا ھے۔ ویسٹ منسٹر ہال میں اپنی ولولہ انگیز تقریر میں بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر برطانوی پارلیمنٹ کو ایک مضبوط اور دو ٹوک پیغام دینا ہوگا کہ کشمیر کے عوام کی نسل در نسل جاری قربانیاں مزید نظر انداز نہیں کی جاسکتیں کیونکہ بھارتی حکومت کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہے، کشمیری سیاسی قیادت کو خاموش کروا رہی ہے، میڈیا کو دباؤ میں رکھ رہی ہے، عام شہریوں کو خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کو اب تک ان کا بنیادی جمہوری حق اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق نہیں دیا گیا جو اقوام متحدہ نے واضح طور پر تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی اخلاقی، تاریخی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی آواز بلند کرے۔ بیرسٹر عمران حسین نے برطانوی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو صرف “پاک بھارت سرحدی تنازع” قرار دینا حقیقت کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا یہ صرف دو ممالک کا تنازع نہیں بلکہ انسانی حقوق، عالمی انصاف اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مسئلہ ہے۔ برطانیہ نے تاریخی طور پر ایک کردار ادا کیا تھا اور آج بھی اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کیلئے آزاد اور منصفانہ ریفرنڈم کو یقینی بنوائے۔ بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ اب مزید خاموشی اختیار کرنے کا وقت ختم ہوچکا ھے۔ن اب برطانیہ کو عمل کرنا ہوگا۔ اپنی تقریر کے اختتام پر عمران حسین نے زوردار انداز میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مستقل انصاف کے بغیر ممکن نہیں ھے اور کشمیریوں کو انصاف اس وقت تک نہیں ملے گا جب تک عالمی برادری اور خصوصاً برطانیہ سنجیدگی سے مداخلت نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی بحث، کشمیر بلیک ڈے کی قرارداد، برطانوی وزیراعظم کو بھیجا گیا تاریخی خط یہ سب کوششیں اس بات کی واضح علامت ہیں کہ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کو دوبارہ عالمی ایجنڈے پر لانے کا سنجیدہ عمل شروع ہوچکا ہے اور وقت آگیا ہے کہ خاموشی کا خاتمہ کیا جائے اور اب برطانیہ کو مسلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں