پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل اور آفیسر شاہ رخ نے پاکستانی بریڈفورڈ قونصلیٹ کے قونصل جنرل زاھد احمد جتوئ کی خصوصی دعوت پر بریڈ فورڈ قونصلیٹ کا تفصیلی دورہ کیا قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے قونصلیٹ کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی تحریر کئے

بریڈ فورڈ عارف چودھری
قونصل جنرل زاھد احمد جتوئی قونصلر آتاشی انیس احمد پٹھان اور دوسرے عملہ نے جناب امتیاز فیروز گوندل کا پرجوش استقبال کیا اس موقع پر قونصل جنرل زاھد احمد جتوئ نے کہا کہ مجھے آج ڈبل خوشی ھے کہ آپ یہاں قونصل جنرل مانچسٹر اور میرے بھائ کی حثیت سے یہاں تشریف لائے – قونصلر جنرل زاھد احمد جتوئ نے قونصلیٹ کے مختلف شعبوں کا تعارف کرایا بلکہ بریڈفورڈ اور گردونواح میں مقیم اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی خدمات اور کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں دو ارکانِ برطانوی پارلیمنٹ عمران حسین اور محترمہ ناز شاہ اسی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں، جو اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے محنت، لگن اور دیانت داری اپنا نام بنایا ھے ۔
زاہد احمد جتوئی نے کہا کہ بریڈفورڈ میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے کاروبار، تعلیم، صحت سمیت شہری خدمات میں بھی نمایاں کردار ادا کیا، اور یہاں آٹھویں پاکستانی نژاد میئر کا انتخاب اس بات کی واضح مثال ہے کہ کمیونٹی نے محنت و ہمت سے اپنا مقام بنایا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔
قونصلیٹ کے ویزہ سیکشن، پاسپورٹ اور نادرا دفاتر کے دورے کے دوران نئے قونصل جنرل کو بتایا گیا کہ قونصلر عملہ اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور ہر ذمہ داری کو پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ ادا کرتا ہے۔اس موقع پر
قونصل جنرل مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ مجھے دیکھ کر بہت خوشی ھوئ کہ زاھد احمد جتوئ صاحب نے اپنی قابلیت اور محنت سے دو سال کے عرصے میں قونصلیٹ آفس بریڈ فورڈ میں کمیونٹی کے لئے بہت آسانیاں پیدا کیں اور کوئ بھی کمیونٹی کا فرد ان سے اپنے کام کے لئے مل سکتا ھے یہ بہت محنتی آفیسر ہیں – قونصلر آفیسر بعد ازاں بریڈ فورڈ کی ممتاز کاروباری سماجی اور سیاسی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکریٹری نشرواشاعت اور تمغہ امتیاز پاکستان کے لیے نامزد زاہد مغل نے پرل ریسٹورنٹ میں استقبالیہ کا اہتمام کیا، جس میں پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مرکزی سینئر نائب صدر ارشد رچیال، یارکشائر ریجن کے صدر حسیب ارسلان اور مانچسٹر کے معروف صحافی اور پریس کلب آف پاکستان کے چیف ایڈوائزر عارف چودھری بھی موجود تھے۔
زاہد مغل نے نئے قونصل جنرل کو مانچسٹر تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے پیش رو افسران کی طرح اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اور پاکستان کی نیک نامی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان انہیں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کے لیے بھیجتی ہے، اور انہیں خوشی ہے کہ لوگ اپنے اداروں سے مطمئن اور خوش نظر آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی مشنز اور اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان کوئی ہجانی کیفیت یا فاصلہ نہیں، بلکہ اعتماد اور تعلق قائم ہے، اور ہر موقع پر کمیونٹی کو وطن کے ساتھ جوڑے رکھنے کی کوشش جاری ہے۔
انہوں نے کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نہ صرف اپنی محنت سے بیرونِ ملک مقام حاصل کر رہی ہے بلکہ اپنی خدمات کے ذریعے پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہے۔ سفارتخانہ اور قونصلیٹ کے اہلکار اس میں معاون اور رہنمائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ کمیونٹی اپنے اداروں اور وطن دونوں کے ساتھ فخر اور تعلق محسوس کرتی ہے۔س
اوورسیز پاکستانی کمیونٹی اپنے وطن سے محبت اور تعلق کو ہر قدم پر زندہ رکھے ہوئے ہے، اور سفارتی اداروں کے تعاون سے یہ محبت ہر دور میں پروان چڑھتی رہتی ہے
