پاکیزہ گروپ راچڈیل کے محمد امتیاز – رضیہ شمیم – حافظ عبدالمالک – غلام الرسول شہزاد اور انکی ٹیم کی جانب سے او پی سی پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کو کیسل میر کمیونٹی سینٹر میں استقبالیہ دیا گیا

Spread the love

راچڈیل عارف چودھری
جس میں مقامی کونسلرز کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا – ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت – سابق مئیر کونسلر عاصم رشید – کونسلر محمد ارشد – کونسلر ثمینہ ظہیر – راچڈیل مساجد کونسل کے چئیر طاھر محمود – ورلڈ وائڈ کے زاھد اقبال – لمبردار چودھری محمود شامل تھے سیکرٹری کے فرائض محمد زمان نے ادا کئے – عوامی خدمات پر مساجد کونسل کے چئیر طاھر محمود کی جانب سے خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے – بیرسٹر امجد ملک نے او پی سی کی کارکردگی کے متعلق تفصیل سے بتایا اور کمیونٹی کے سوالوں کے جوابات دئیے – بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے – او پی سی پنجاب کا مقصد پاکستان اور پاکستان سے باہر اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور انکو درپیش مسائل کو حل کرنا ھے آپ پورٹل کے زریعے اپنے مسائل بھیج سکتے ہیں جس پر فوری طور پر ایکشن لیا جاتا ھے – اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ہر ضلع میں عدالتوں کا قیام کر دیا گیا ھے – شرکاء نے بیرسٹر امجد ملک کا آج کی تقریب میں شرکت اور کمیونٹی کے مسائل کو سننا اور انکو حل کروانے کی یقین دہانی کروانے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ راچڈیل سے تعلق رکھنے والے ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک کو حکومت پنجاب نے او پی سی پنجاب کا وائس چیئرمین مقرر کیا وہ اس سے پہلے بھی او پی ایف کے چیئرمین کے عہدے پر رہ کر اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بہت کام کر چکے ہیں اور ھم امید کرتے ہیں کہ وہ اس عہدے پر رہ کر اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مزید کام کریں گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں