

اردو گلوبل نیوز بریڈفورڈ
برطانیہ کے شہر برنلے میں معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوھدری صفدر کھاڑک نے اپنی رہائش گاہ پر دوست و احباب کے اعزاز میں ایک پُر تکلف پارٹی کا اہتمام کیا ۔ جس میں بولٹن میں بازو گیری اور سُپر ہاہوی ویٹ کا مقابلہ جیتنے والے گل نواز گُلی اور میڈل ویٹ کا مقابلہ جیتنے والے عاقب مجید کو مبارک باد دی گئی ۔جبکہ بطور خاص 220 کلو وزن اُٹھا کر آزاد کشمیر بھر میں بنچ پریس میں شاندار کامیابی کے ساتھ چیمپین بننے والے عقیب خلیفہ کو بھی مبارک باد کے ساتھ برطانیہ آمد پر خوش آ مدید کہا گیا اور تمام نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شمولیت کر کے معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کرنے اور آنے والی نئی نسل کو ان ثقافتی کھیلوں کی طرف راغب کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ جبکہ سابق مئیر آف کتیھلے گلفراز حسین نے بھی تقریب میں بطور خاص شرکت کی ۔اور تمام جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوۓ کہا کہ جس معاشرے میں کھیل کے میدان نوجوانوں سے مصروف ہوتے ہیں وہاں کے ہستپال ہمیشہ خالی نظر آتے ہیں اور ہمیں اس بات پر بجا طور پر فخر ہے کہ آج برطانیہ میں آباد پاکستانی و کشمیری نوجوان نسل ان ثقافتی کھیلوں کی جانب اپنی بھرپور دلچسپی رکھتے ہوۓ بڑی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں
