جیکب آباد میں ضلع انتظامیہ کے دیئے جانے والے راشن کے غیر معیاری ہونے کی شکایات

Spread the love

جیکب آباد(رپورٹ: زاہد حسین رند) جیکب آباد میں لاک ڈاؤن کے متاثرین کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری ہے رات کے وقت وارڈ سطح پر اسسٹنٹ کمشنر حاجن اجن،مختیارکار عباس سدہایو پولیس اور پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ راشن تقسیم کررہے ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ٖغضنفر علی قادری نے رابطے پر بتایا کہ ضلع میں گیارہ ہزار ارشن کے بیگ تقسیم کئے جائیں گے راشن بیگ میں آئٹم کی تعداد سندھ حکومت کے مطابق ہے دوسری جانب راشن لینے والوں نے راشن کے غیر معیاری ہونے کی شکایات کی ہیں جعفر آباد محلہ میں دیئے گئے راشن کے بیگ میں 10کلو آٹا،5کلو ٹوٹا چاول،ایک کلو دال چنہ،ایک کلو چینی،2کلو تیل اور پاؤ چائے کی کھلی پتی دی جا رہی ہے چاول اور دال انتہائی غیر معیاری ہے دال گلتی ہی نہیں دیا گیا سامان مارکیت میں 12سوسے 13تک کا بتایا جاتا ہے,برکت علی،حبدار،سریش،قربان اور دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں دیئے گئے راشن بیگ میں 12ایٹم شامل ہیں جبکہ جیکب آباد میں 6ایٹم دیئے جارہے ہیں اتنا فرق کیوں کیا جا رہا ہے وبا کے متاثرین کی امداد میں بھی کرپشن کی جا رہی ہے گڑھی خیرو میں زائد المیعاد راشن دیئے جانے کی شکایات ملی ہیں وزیر اعلی سندھ اس کرپشن کا نوٹیس لیکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں