
بولٹن کے 3D سینٹر میں جامعہ محمدیہ یوکے اکیڈمی آف اسلامک سائنس کی 2025 کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد ہوا ۔ چیئرمین UKAISعالمی مبلغ اسلام ممتاز مذہبی عالم شیخ محمد دباخ اور ڈاکٹر زاھد پرویز ریکٹر مارکفیلڈ انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی نےخصوصی شرکت کی

– بولٹن عارف چودھری
– دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق مئیر اور ڈپٹی لیڈر بولٹن کونسل چودھری اختر زمان – سابق مئیر کونسلر راجہ ایوب – چیئرمین لال قلعہ گروپ چودھری مسرت کاروباری مزہبی شخصیت راجہ ظفر اقبال – اور کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – اس موقع پر طالبات میں اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں – یوکے اکیڈمی آف اسلامک سائنس اور مارکفیلڈ انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط بھی کئے اس موقع پرانٹرنیشنل مزہبی سکالر اور اکیڈمی کے چئیرمین شیخ احمد دباغ کا کہنا تھا کہ یوکے اکیڈمی آف اسلامک سائنس میں خواتین کو اچھے ماحول میں دینی و دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے – کہ کیسے اسلام کی تعلیمات کو آگے پہچانا ہے – جس سے اپنی اور اپنے بچوں کی تربیت کرنی ہے – جس میں آجکل کے دور میں پائ جانے والی مشکلات سے نبردآزما ہو سکیں – تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن کر دوسروں کے لئے اچھی خوشبو چھوڑ جائیں – ڈاکٹر زاھد پرویز کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی – بنگلہ دیشی مسلمان کمیونٹی کی دینی و دنیاوی تعلیم میں شرح دوسری کمیونٹی کی نسبت بہت کم ہے جو ہمارے لئے بہت بڑا المیہ ہے – معاشرے کے لئے اپنی نسل کو اچھا انسان بنانا ہم سب کا فرض ہے – اس حوالہ سے اکیڈمی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے مبارکباد پیش کرتا ھوں – ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی کا کہنا تھا آج اکیڈمی کی تقریب میرے حلقے میں ھو رہی ہے -یو کے اکیڈمی آف اسلامک سائنس سے تعلیم مکمل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دیتی ہوں – برطانیہ میں بسنے والی خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کریں – اکیڈمی کا کردار اس سلسلہ میں اہم قدم ہے – چودھری اختر زمان اور راجہ ایوب اور چودھری مسرت اکیڈمی برطانیہ میں تعلیم کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے – ہم اکیڈمی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں – اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں – جو دنیاوی تعلیم کے ساتھ قرآن کریم کی تعلیمات کا بھی سبق دے رہے ہیں – سالانہ تقریب کو کامیاب بنانے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سماجی و مزہبی شخصیت راجہ ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان والدین کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم حاصل کرنے کا ماحول فراہم کریں تاکہ دنیا سے جانے کے بعد ایمان والی اولاد چھوڑ کر جائیں ڈگری لینے والی طالبات لائبہ اور آمنہ نے پرنسپل اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھماری کامیابی اللہ تعالی کیُ مہربانی کے بعد والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ھے ۔
جامعہ محمد یہ یو کے اکیڈمی آف اسلامک سائنس شیخ احمد دباغ کی زیر سرپرستی میں خواتین کو دین و دنیا کی تعلیمات سے آراستہ کر کے معاشرے کا مفید شہری بنانے میں کردار قابل ستائش ہے –
