جیکب آباد کے جمس ہسپتال کے ملازمین کی دوہری نوکری کا انکشاف،کورونا ایمرجنسی کے کام متاثر

Spread the love

جیکب آباد(رپورٹ: زاہد حسین رند) جیکب آباد کی جمس ہسپتال کے ملازمین دو نوکری کرنے کا انکشاف ہو ا ہے جمس ہسپتال کے سرجیکل،این آئی سی یو،این ایس سی اور پیڈس وارڈ میں مقرر عملے کے چند ملازمین محکمہ صحت کے میل اسٹاف نرس بھی ہیں جن کی تعیناتی کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ایمرجنسی کے تحت سول ہسپتال جیکب آباد،تعلقہ ہسپتال ٹھل اور آر ایچ سی میرپور میں کی گئی ہے محکمہ صحت کے اسٹاف نرس جمس ہسپتال میں ڈیوٹی کرتے ہیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے مقرر کئے گئے ہسپتال میں ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں جن میں سے چند ملازمین نے اطلاع کے مطابق اپنی جگہ پر محکمہ صحت میں 10ہزار کے عیوض متبادل کے طور پر ایک ملازم رکھا ہوا ہے جو انکی جگہ ڈیوٹی کرتا ہے،محکمہ صحت ور جمس میں بیک وقت نوکری کرنے والے ایسے ملازمین کی تعدادسات سے زائد ہے جو کہ غیر قانونی ہے اس حوالے سے محکمہ صحت اور جمس ہسپتال کی انتظامیہ نے شکایت اور نشاندہی کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی اس سلسلے میں جمس ڈائریکٹر عبدالواحد ٹگڑ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا جبکہ ڈی ایچ او جیکب آباد احمد بخش جکھرانی نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ہماری میڈیا سے گفتگو پر پابندی ہے اس لئے میں بات یا موقف نہیں دے سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں