اولڈھم عارف چودھری
جس میں ڈاکٹر عبد الشکور،قوت یادداشت سے محروم افراد کی ایڈوائزشگفتہ ماجد، نویدہ علی – فاطمہ وویمن ایسوسی ایشن میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی شبانہ،اولڈہم لائبریری کی ڈویلپمنٹ ورکر کرینہ مینڈس ،اولڈہم قوت یاداشت سروس میں خدمات انجام دینے والی ذکیہ و دیگر کی شرکت ۔ ڈاکٹر عبد الشکور کا کہنا تھا کہ فاطمہ وویمن ایسوسی ایشن ہر ماہ اس ورکشاپ کا انعقاد کرتی ہے تاکہ قوت یاداشت سے محروم افراد کے لیے مختلف تفریح سرگرمیوں میں حصہ لیں جس سے انکی قوت یاداشت کو توانائی ملے جس سے وہ اپنی زندگی آزادانہ گزارنے کے قابل ہوں اس طرح کی ورکشاپ کا تواتر سے انعقاد ہونا چاہیے ذکیہ کا کہنا تھا کہ ہم ایشیائی خطہ سے تعلق رکھنے والے افراد جو کہ قوت یاداشت سے محروم ہیں انکے لیے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ۔کرینہ مینڈس کا کہنا تھا کہ ہم ایشیائی کمیونٹی بالخصوص خواتین جو کہ قوت یاداشت سے محروم ہیں انکی معاونت کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی اچھے طریقے سے بسر کر سکیں اسکے ساتھ انکے خاندان کو اس بیماری بارے آگاہی دیتے ہیں تاکہ وہ بہتر طریقے سے انکی دیکھ بھال کر سکیں ۔ شبانہ کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے ایک برس سے اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں تاکہ قوت یاداشت سے محروم افراد بالخصوص خواتین کو زندگی اچھے طریقے سے گزارنے کے قابل بنا سکیں اسکے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ شگفتہ ماجد اور نویدہ علی نے کہا وہ اس ورکشاپ میں قوت یاداشت سے محروم افراد کی معاونت کے لیے آئ ہوئ ہیں تاکہ انہیں پیشہ ور معلومات دی جا سکے۔
فاطمہ وویمن ایسوسی ایشن ایشیائی خواتین جو کہ قوت یاداشت سے محروم ہیں کی قوت یاداشت کو دوام بخشنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کر کے انہیں آزاد زندگی گزارنے کے قابل بنانے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے
