

راچڈیل: جامع مسجد قبا راچڈیل کے جنرل سیکرٹری چودھری محمد شبیر قضائے الہی سے وفات پا گئے ۔ ان کی نماز جنازہ قبا مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد انھیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کے سو گواران میں بھائی محمد نزیر اور بچوں میں مخدوم مصطفی شبیر، طاہرہ شبیر، سمیرا شبیر،عظمی شبیر ، بھتیجا عاقب نزیر اور بہنوئی چودھری محمد فاروق شامل ہیں۔نماز جنازہ کے اہم شرکا میں سنہری مسجد کے چئیرمین چودھری طاہر محمود، بلال مسجد کے چئیرمین مشتاق احمد راجہ،حاجی عظیم، حاجی آفتاب احمد، قاری عبدالرئوف،علامہ غلام مرتضی سمیت کثیر افراد شریک ہوئے۔علما کرام نے مرحوم کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حاجی شبیر نے 13برس مسجد قبا کی خدمت کی،ان کی زندگی میں مسجد کی خدمت اہم مقصد تھا،ان سے پہلے مسجد قرض تلےدبی ہوئی تھی لیکن انھوں نے مسجد کا قرض ختم کیا بلکہ مسجد کو توسیع دی،مسجد کی خدمت ان کے لئے مغفرت کا ذریعہ ہو گی۔وہ ہمیشہ نماز کے وقت پہلی صف میں موجود ہوتے تھے۔انھوں نے گھر اور خاندان سے زیادہ مسجد کو وقت دیا۔اس موقع پر ان کی مغفرت اور آخرت میں درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
