سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے بانی میاں نواز شریف کے یوم پیدائش کے حوالہ سے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں رنگ برنگی تقریب کا انعقاد

Spread the love

پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ گریٹر مانچسٹر کے صدر نبیل بٹ اور لنکاشائر کاؤنٹی کے صدر چوہدری سکندر -سینئر نائب صدر گریٹر مانچسٹر واجد کیانی و دیگر عہدیداران و کارکنان کی جانب سے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے بانی میاں نواز شریف کے یوم پیدائش کے حوالہ سے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں رنگ برنگی تقریب کا انعقاد ۔ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راشد ہاشمی کی خصوصی شرکت

مانچسٹر عارف چودھری
پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ گریٹر مانچسٹر کے صدر نبیل بٹ اور لنکاشائر کاؤنٹی کے صدر چوہدری سکندر نواز سینئر نائب صدر گریٹر مانچسٹر واجد کیانی – سیکرٹری جنرل شیراز بٹ – چودھری سعیداللہ مدبر جنرل سیکرٹری یو کے – راجہ عاصم پکھرال – محمد علی بٹ – مظہر اقبال چودھری دیگر عہدیداران و کارکنان کی جانب سے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے بانی و قائد میاں نواز شریف کے یوم پیدائش کے حوالہ سے مانچسٹر کے پاکستانی میں رنگ برنگی تقریب کا انعقاد ۔ تقریب بڑے جلسے کا روپ دھار گئ -اسکا کریڈٹ بلاشبہ نوجوان نبیل بٹ اور چودھری سکندر کو جاتا ھے جنہوں نے گریٹر مانچسٹر میں مسلم لیگ ن کو دوبارہ عوام میں زندہ کر دیا ھے – پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راشد ہاشمی کی خصوصی شرکت – سٹیج سیکرٹری کے فرائض مظہر اقبال چودھری نے ادا کئے ۔ میاں نواز شریف اور بانی پاکستان قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ سیکرٹری جنرل راشد ہاشمی نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر کی ٹیم نے انتہائی خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا ہم نے قائد میاں نواز شریف اور بابائے قوم قائد اعظم کی سالگرہ منائی اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ قائد میاں نواز شریف کو لمبی عمر عطا فرمائے تاکہ انکی سرپرستی میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں ۔ صدر گریٹر مانچسٹر نبیل بٹ نے کہا کہ لنکاشائر کی ٹیم کے ساتھ ملکر میاں نواز شریف اور قائد اعظم کی سالگرہ کا جشن منایا بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔لنکا شائر کے صدر چوہدری سکندر نواز نے میاں نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی میں اور اب بھی پاکستان کی ترقی کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے ۔باسط بٹ نے کہا کہ پنجاب ترقی کی منازل طے کررہا ہے ہماری قیادت مبارکباد کی مستحق ہے ساتھ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وجہ سے آج پاکستان کی  عالمی سطح پر پذیرائی ہے ۔سینیر نائب صدر لنکا شائر واجد کیانی، مظہر ، سالیسٹر بشری ،صائمہ اور راجہ اور دوسروں نے بھی قائد میاں نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی صحت سلامتی اور لمبی عمر بارے دعا کی ۔سپین کے سابق صدر مزمل حسین باجوہ اور جنرل سیکرٹری یو کے چودھری سعید اللہ مدبر نے کہا کہ میاں نواز شریف کو مٹانے والے نشان عبرت بن گئے ہیں قائد میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے ساتھ ترقی کی راہ پہ گامزن کیا پاکستان نہ مٹنے کے لیے مرض وجود میں آیا اسکو میلی آنکھ سے دیکھنے والے نشان عبرت بنیں گے فیلڈ مارشل عاصم منیر مبارکباد کے مستحق ہیں جنکی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو جنگ میں شکست فاش دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں