مانچسٹر: اوپن کچن مانچسٹر کا ایک خصوصی اجلاس قائم مقام صدر حاجی شبیر احمد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر اوپن کچن مانچسٹر حفیظ چوہان، نائب صدر محمد جبار، جوائنٹ سیکرٹری محمد یسین، سی ای او محمد شہزاد علی مرزا، محمد مقصود، محمد عرفان اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
شرکاء نے یکم جنوری کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔ اس کے علاوہ، اوپن کچن مانچسٹر کو مزید فعال بنانے کے لیے جلد ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ادارے کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو پروموٹ کیا جائے گا۔
یہ اجلاس اوپن کچن کی کمیونٹی سروسز کو مزید بہتر اور موثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
