سینٹ انڈریو چرچ راچڈیل میں کرسمس کے دن تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی فیملیز کو کرسمس ڈنر اور بچوں کو مفت کھلونے تقسیم کئے گئے

Spread the love

لندن عارف چودھری


– کرسمس ڈنر میں کمیونٹی کی بہت بڑی تعدا د کے علاوہ شرکت کرنے والوں میں کونسلر منان الٰہی – کونسلر فاروق احمد – شبانہ – جان شاہ – مسرت اور تنظیم کے رضاکاروں نے شرکت کی – محمد شیراز نے دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی جن میں فلسطین – سوڈان – اس موقع پر آرمی آف کائنڈنس کے روح رواں محمد شیراز نے کہا کہ ھم ہر سال کی طرح آج دسویں سال کی مناسبت سے کرسمس ڈنر میں مختلف کمیونٹیز اور مختلف مزاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنی فیملیوں کے ساتھ شرکت کی – ھم آج کے کرسمس ڈنر میں شرکت کرنے والوں اور جنہوں نے آج کے پروگرام کو سپونسر کیا ہے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں – کونسلر فاروق احمد اور کونسلر منان الٰہی نے آرمی آف مائینڈ س کے دس سال مکمل ھونے پر ہر سال کی طرح اس سال بھی کرسمس کے دن تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو کھانا کھلا کر بہت اچھا اقدام کیا ھے ارگنائزیشن کے بانی محمد شیراز اور انکی ٹیم آج کے کامیاب ایونٹ کرانے پر مبارکباد کی مستحق ہے – راچڈیل ٹاؤن میں رہنے والی بین المزاہب کمیونٹی کو ایک جگہ دیکھ کر خوشی ہوئ – کمیونٹی لیڈر شبانہ – جان شاہ اور دوسرے رضاکاروں کا کہنا تھا کہ آج تین سو سے زیادہ لوگ رجسٹرڈ ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ لوگ آئیں گے – یہ سب محمد شیراز کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ارگنائزیشن کے دس سال بھی مکمل ہوئے ہیں بچوں کو کھلونے اور مختلف تحائف بھی دیے گئے
آج کادن ایک یادگار دن ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں