سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے بانی میاں نواز شریف اور قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالہ سے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ مانچسٹر میں رنگ برنگی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری ۔
پاکستان مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین – منیارٹی ونگ کے صدر چودھری اظہر اوری دیگر عہدیداران و کارکنان جن میں چودھری فیصل اسحاق – حماد چودھری – چودھری محمود – طارق بٹ -خواجہ نوید – کی جانب سے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے بانی و قائد میاں نواز شریف اور قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالہ سے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ مانچسٹر میں رنگ برنگی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ میاں نواز شریف اور بانی پاکستان قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ اس موقع پر میزبان مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین نے کہا کہ ہم نے قائد میاں نواز شریف اور بابائے قوم قائد اعظم کی سالگرہ منائی اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ قائد میاں نواز شریف کو لمبی عمر عطا فرمائے تاکہ انکی سرپرستی میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں ۔ مٹیارٹی ونگ کے صدر چودھری اظہر اوری نے کہا میاں نواز شریف اور قائد اعظم کی سالگرہ کا جشن منایا بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ مسلم لیگ کی جب بھی حکومت آئ ملک نے ترقی کی – ھمارے قائد میاں قائد نواز شریف نے ھمیشہ پاکستان کا دنیا بھر میں پرچم بلند کیا – خواجہ نوید – چودھری محمود – طارق بٹ – حماد چودھری نے میاں نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی میں اور اب بھی پاکستان کی ترقی کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے ۔پنجاب ترقی کی منازل طے کررہا ہے ہماری قیادت مبارکباد کی مستحق ہے ساتھ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وجہ سے آج پاکستان کی  عالمی سطح پر پذیرائی ہے ۔دوسروں نے بھی قائد میاں نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی صحت سلامتی اور لمبی عمر بارے دعا کی ۔انُکا مزید کہنا تھا کہ قائد میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے ساتھ ترقی کی راہ پہ گامزن کیا پاکستان نہ مٹنے کے لیے مرض وجود میں آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں