پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے سامنے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے یورپ و برطانیہ بھر کے دیگر شہروں کی طرح دھرنا دیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
۔ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ دھرنا دینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انتہائی پرجوش دکھائی دے – پی ٹی آئ کے کارکنوں کے علاوہ سابق ممبر سندہ اسمبلی شہزاد قریشی – سیلمان شاہ – ڈاکٹر عندلیب – روبینہ – محمد منشاء نے شرکت کی ۔ آصف رشید بٹ – شہزاد قریشی – ڈاکٹر عندلیب نے کہا کہ دھرنا مرشد عمران خان کی بہنوں سے اظہار یک جہتی کے لیے نارتھ ویسٹ ریجن کے عہدیداران اور کارکنان نے دیا انکا مزید کہنا تھا کہ مرشد عمران خان کو اہل خانہ اور اپنے وکلا سے ملنے نہیں دیا جا رہا جو کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے پاکستان کی جعلی اور غاصب حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا ہے اور تمام تر بنیادی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔ نسرین عرف بلو – روبینہ – سیلمان ن شاہ و دیگر کے علاوہ دھرنا میں شریک دیگر افراد نے علیمہ خانم و دیگر بہنوں سے مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے عمران خان سے ہونے والی غیر انسانی سلوک بارے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں