
لندن عارف چودھری
جس میں کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات کے علاوہ نواز گروپ کے چیئرمین قاسم نواز – کاروباری سیاسی سماجی شخصیت آصف رشید بٹ – عاصم نے خصوصی شرکت کی – اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی ریاست علی – شعیب بٹ اور چاند حمید بٹ نے انکے اعزاز میں عیشائیہ دینے پر شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ تارکین وطن کا مادر وطن پاکستان سےلازوال رشتہ ہے – ہم بے حد متاثر ہوئے کہ عرصہ دراز سے برطانیہ میں رہتے ہوئے بھی پاکستانی کمیونٹی پاکستان سے گہرا رشتہ جوڑے ہوئے ہے – ھم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں آصف رشید بٹ قاسم نواز اور عاصم نے مہمانوں کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہا – میزبان نعمان بٹ نے پاکستان سے آئے ہوئے اور دوسرے مہمانوں کا انکی دعوت میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا – انکا مزید کہنا تھا کہ حاجی ریاست علی – شعیب بٹ اور چاند حمید بٹ ھمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو گوجرانوالہ آنے پر مہمان نوازی کرتے ہیں اور اپنا قیمتی وقت نکالتے ہیں – مہمانوں کی تواضع مائ لاھور کے روایتی پاکستانی لذیز کھانوں سے کی گئ
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مادر وطن سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور پاکستان سے آئے ہوئے کی مہمان نوازی میں کوئ کسر نہیں چھوڑتے
