


يوم قائد اعظم25 دسمبر کو مدرسہ تعلیم القرآن، 201 لیز روڈ، اولڈہم میں یومِ قائداعظم اور اسناد کی تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام نمازِ عصر کے بعد 2:30 بجے شروع ہوا، جس میں طلبہ، والدین، اساتذہ اور علاقے کے افراد نے شرکت کی۔
اولڈھم۔ عارف چودھری
اس پروگرام کی میزبانی قاری عتیق الرحمٰن نے کی جبکہ صدارت مولانا شفیق الرحمٰن نے فرمائی۔ تلاوتِ قرآنِ پاک کے بعد قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی اور ان کے اصولوں پر مختصر بات کی گئی، اس کے بعد طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
آخر میں دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ یہ تقریب سادہ، منظم اور خوشگوار ماحول میں منعقد کی گئی۔
