خاتون جنت سیدہ حضرت فاطمتہ الزہرہ علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تنظیم کے نئے ہیڈ کوارٹر آفس سٹاکپورٹ میں ایک روحانی و ایمان افروز محفل کا انعقاد کیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
جس میں بین الاقوامی ثناء خواں مصطفیٰ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم جویریہ سلیم نے خصوصی شرکت کی ۔نازی، شبنم شکیل ،شہزذای حمیرا،فضیلت،سیدہ نزہت کے علاوہ دیگر اہل ایمان خواتین بھی شریک محفل تھیں ۔ ڈاکٹر فصحہ بی بی نے کہا کہ ہم اہل بیت اور بالخصوص خاتون جنت سیدہ حضرت فاطمتہ الزہرہ کے چشن ولادت کو منانے کے ساتھ انکے اسوہ حسنہ اور انکی پاکیزہ زندگی کی یاد سے  اہل ایمان کے دلوں کو نور سے منور کر رہے ہیں اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ الٰہی میں دعا ہے کہ ہماری حقیر سے کوشش کو شرف قبولیت بخشے ۔ بین الاقوامی ثناء خواں مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم جویریہ سلیم نے کہا کہ وہ ڈاکٹر فصحہ بی بی کی خصوصی دعوت پر محفل میں شریک ہوئی ہیں اس طرح کی روحانی محفل ہماری نوجوان نسل کے لیے انتہائی اہم و ضروری ہیں جس سے وہ اپنی جڑ اور دین اسلام سے جڑے رہتے ہیں انہوں نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے مصطفیہ شریف چیرٹی سے تعاون کی اپیل کی۔ مصطفیہ شریف چیرٹی میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی مریم اور علیشہ نے کہا کہ دور دراز سے خواتین روحانی محفل کا حصہ بنیں ہم سب کا دلی شکریہ ادا کرتی ہیں اہلِ ایمان کی مالی معاونت سے ہی چیرٹی ضرورت مندوں کی خدمت کرتی ہے۔ ثمرہ عارف نے کہا اسلامی تاریخ سے نوجوان نسل کو آگاہی دینا انتہائی ضروری اور اہم اقدام ہے جس سے نوجوان نسل کو دین اسلام سے گہرا لگاؤ و رشتہ مضبوط ہو گا
مصطفیٰ جان رحمت و مصطفیہ شریف ٹرسٹ کی روح رواں ڈاکٹر فصحہ بی بی کی سماجی کمیونٹی کی خدمات اور بالخصوص تاریخ اسلام بارے نوجوان نسل کا ناطہ جوڑنے میں کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش اور دوسروں کے لیے قابل تقلید ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں