جہلم کی تزئین وآرائش وجدید سہولیات کا منصوبہ ضلع بھر کے نوجوانوں اور عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے

Spread the love

جہلم( محمد نوید راجہ) جہلم وائس چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی راجہ کامران حیات ،معروف قانون دان راجہ شیراز کیانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مشیر صحت پنجاب جنرل ر اظہر محمود کیانی ،وفاقی وزیر مملکت برائے ریلوے وخزانہ بلال اظہر کیانی کی جانب سے سپورٹس کمپلیکس جہلم کی تزئین وآرائش وجدید سہولیات کا منصوبہ ضلع بھر کے نوجوانوں اور عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے جو کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم ضلع کچہری میں واقع سپورٹس کمپلیکس کے دورے کے دوران جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر ضلعی سپورٹس آفیسر چوھدری محمد طارق بھی موجود تھے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں نے منصوبے کی مجموعی پیش رفت، انتظامی امور اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سپورٹس کمپلیکس کو مقررہ معیاد کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کو جدید اور معیاری کھیلوں کی سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے ترقیاتی کاموں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کاکہا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں