جہلم پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم مشکل کی اس گھڑی میں اساتذہ امدادی فنڈ میں شامل ہونے والوں کی مشکور ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم مشکل کی اس گھڑی میں اساتذہ امدادی فنڈ میں شامل ہونے والوں کی مشکور ہے، آئندہ بھی ٹیچرز یونین مشکل وقت میں اپنے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہوگی، انشاء اللہ بہت جلد حالات بہتر ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارٹیچر زیونین کے ضلعی صدر چوہدری راشد محمود نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ شدید متاثر ہوا ہے، ان کی مدد کے لیے اساتذہ نے مشاورت کے بعد 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی، جن میں میرے سمیت ضلعی چیئرمین اشفاق حیدر،جنرل سیکرٹری چوہدری وحید حیدر اور چوہدری افضال گجر شامل ہیں، ممبران نے اساتذہ سمیت اپنے عزیز و اقرباء سے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ بھائیوں کی مدد کے لئے فنڈز اکٹھا کیا جس میں اساتذہ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمارے شعبے سے تعلق رکھنے والی معلمہ نے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ساری تنخواہ فنڈ میں جمع کروادی جس پر ٹیچرز یونین کے عہدیداران و ممبران انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، چوہدری راشد محمود نے کہا کہ حقوق اللہ، اللہ رب العزت اور بندے کے درمیان معاملہ ہے، جبکہ حقوق العباد اللہ کے بندوں کا ایک دوسرے ساتھ معاملہ لہذا ہم نے حقوق العباد پر عملدرآمد کرتے ہوئے جتنی ہو سکتی تھی اپنے دیہاڑی دار مزدور، سفید پوش بھائیوں کی مدد کی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیچرز یونین ضلع جہلم کے عہدیداران وممبران آئندہ بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں