

لندن عارف چودھری
برطانیہ کے سینئر صحافی عارف چودھری نے خزینہ شعر و ادب انٹر نیشنل کی بانی و چیئرمین مشہور شاعرہ اور کئ کتابوں کی رائٹر نغمانہ کنول اور کاروباری شخصیت امتیاز شیخ کی عمرہ سے واپس آنے پر انکے گھر جا کر دلی مبارکباد دی اس موقع پر انٹرنیشنل شاعرہ نغمانہ کنول شیخ اور امتیاز شیخ نے عارف چودھری کا مبارکباد دینے انکے گھر آنے پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے عمرہ کے دوران تمام دوست احباب اور فیملی ممبران اور اپنے ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے وہاں خصوصی دعا کی – ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اور نبی پاک کے بلاوہ پر ھی عمرہ کی سعادت ملتی ہے -ھمیں وہاں جاکر دلی سکون ملا اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو عمرہ کی ادائیگی کا شرف حاصل ھو آمین – اس موقع پر سینئر صحافی عارف چودھری کا کہنا تھا کہ شاعرہ نغمانہ کنول اور شیخ امتیاز جو کہ اپنی ارگنائزیشن میں نئےنوجوان شاعروں کو موقع دیتے ہیں جو بعد میں بہت مشہور شاعر بنے – اور دونوں میاں بیوی اور انکے بچے مہمان نوازی میں مشہور ہیں اور ساتھ ھمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اللہ تعالی ان دونوں کو صحت والی لمبی عمر عطا کرے اور یہ ھمیشہ کمیونٹی کی خدمت کرتے رہین
